30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے مقرر کردہ قاضی
حضرت مولیٰ علی رضی اللہ عنہ
حضرت مُعاذ بن جَبَل رضی اللہ عنہ
رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی غذائیں 1
بعض سبزیاں
کدّوشریف: حضرت جابر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے کدو کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا: ہم اسے بہت کھاتے ہیں۔(ابن ماجہ،4/28،حدیث: 3304)
ککڑی: حضرت عبدا للہ بن جعفر رضی ا للہ عنہما فرماتے ہیں:میں نے رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کوکھجور ککڑی کے ساتھ ملا کر کھاتے دیکھا۔ (مسلم،ص 870 ، حدیث:5330)
گوشت: رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے مختلف جانوروں کا گوشت تنا ول فرمایا، جن میں اونٹ، بکری، دنبہ، بھیڑ، مرغ، خرگوش، بٹیر اور مچھلی شامل ہے۔ ان میں بکری کی دَستی کا گوشت پسند فرماتے تھے ۔
(شمائلِ محمدیہ للترمذی ،ص 102تا 112ماخوذاً)
سِرکہ: رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے اور فرمایا کھانے کی کوئی چیزہے؟ تو عرض کی گئی: سرکہ ہے۔ فرمایا:سرکہ بہترین سا لن ہے اور یہ پہلے انبیا ئےکرام علیہ م السلام کا سالن ہے۔ (ابن ماجہ ، 4 /34، حدیث: 3318)
1 ہماری تحقیق کے مطابق وہ غذائیں(ماکول و مشروب) جو اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے استعمال فرمائیں یا جن کا ذکر فرمایا؛ ان کی تعداد 60 سے کچھ زائد ہے۔ ان میں سے بعض کا ذکر یہاں کیا گیا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع