دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
حضرت زبیربن عوام:نبی کریم صلی اللہ علیہ و اٰلہٖ وسلم کےپھوپھی زاد بھائی اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دامادہیں،عشرۂ مبشرہ میں شامل ہونے کے ساتھ کاتبِ رسول ہونے کا اعزازبھی حاصل ہے ۔ حضرت عامربن فُہَیرہ: ازدی صحابی ہیں، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام، سابقون الاولون میں شامل ہیں۔غزوۂ بدر اور غزوۂ احد میں شریک ہونے کے ساتھ ساتھ کاتبِ رسول بھی ہیں ۔ حضرت عبد اللہ بن رواحہ :انصاری صحا بی ہیں، بیعت عقبہ ثانیہ میں ایمان لائے اور مدینہ منورہ کے بارہ نقیبوں میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ کاتبِ رسول کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔ حضرت ثابت بن قیس:انصاری خزرجی صحابی ہیں، خطیبِ انصار ا ور خطیبِ رسول لقب ہے۔ غزوۂ بدر کے علاوہ تمام غزوا ت میں شرکت کے ساتھ ساتھ کا تبِ رسول ہونے کا اعزازبھی رکھتے ہیں۔ حضرت خالد بن سعید:یہ قریشی صحا بی ہیں اور سابقون الاولون سے ہیں۔ سب سے پہلے بسم ا للہ شریف لکھنے کے ساتھ کاتبِ رسول ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں ۔ حضرت ا میرمعاویہ: اموی قرشی صحابی ہیں، پہلے بادشاہِ اسلام ہونے کے ساتھ ساتھ کا تبِ رسول ہونے کا اعزا زبھی رکھتے ہیں۔

رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے مؤذن1

(1)حضرت بلال بن رَباح رضی اللہ عنہ (2)حضرت عبد اللہ بن عمرو بن اُمِّ مکتوم رضی اللہ عنہ (3)حضرت سعد القرظ رضی اللہ عنہ (4)حضرت ابو محذورہ رضی اللہ عنہ
1 الشجرۃ النبویۃ فی نسب خیر البریۃ از امام یوسف بن حسن مقدسی، مطبوعہ دار ابن کثیر ،ص82

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن