30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے کاتبین1
وہ صحابۂ کرام علیہمُ الرضوان جوقرآنِ پاک کی آیات اور رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی تحریروں کی کتابت کرتے تھے، اِنہیں ”کاتبینِ رسول“ کہا جاتا ہے۔ ان میں سے چند کے نام مع مختصر تعارف پیش ہیں:
حضرت ابوبکرصدیق :تیمی قرشی صحابی ہیں، اسلام کے پہلے خلیفہ، عشرۂ مبشرہ میں شامل، خاتم النبیین صلی ا للہ علیہ و اٰلہٖ وسلم کے ا ولین جانشین، ہجرتِ مدینہ کے وقت رفیقِ سفر ہونے کے ساتھ ساتھ کاتبِ رسول ہونے کابھی اعزاز حاصل ہے۔ حضرت عمرفاروق:عدوی قرشی صحابی ہیں، مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ ہیں، دعائے مصطفیٰ سے ایما ن کی دولت نصیب ہوئی ا ور دنیا میں ہی زبانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و اٰلہٖ وسلم سے جنت کی بشارت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کاتبِ رسول ہونے کاشرف بھی حاصل ہے۔
حضرت عثمان غنی: اموی قرشی صحابی ہیں، اسلام کے تیسرے خلیفہ، دامادِ رسول اور جامع القرآن ہیں۔ عشرۂ مبشرہ میں شامل ہونے کے ساتھ کاتب ِ رسول ہونےکااعزازبھی رکھتے ہیں۔
حضرت مولاعلی:ہاشمی قرشی صحابی ہیں، اسلام کے چوتھے خلیفہ اور رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کےچچا زاد بھائی اور داماد ہیں۔ عشرۂ مبشرہ میں شامل ہونے کے ساتھ کاتب رسول ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔
حضرت حَنظلہ بن ربیع:تمیمی صحابی ہیں، آپ مشہور کاتبینِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و اٰلہٖ وسلم میں سے ہیں،آپ تمام کاتبین کےنائب تھے اور ہر ایک کے غیرحاضر ہونے کی صورت میں لکھتے تھے۔
حضرت اُبَی بن کعب: انصاری صحابی ہیں، سید القراء لقب، فقیہ صحابہ میں سے ہیں، تمام غزاوات میں شرکت کے ساتھ ساتھ مدینے شریف میں وحیِ رسول لکھنے والے سب سے پہلے صحابی ہونےکا اعزاز حاصل ہے۔
1 تمام کاتبینِ رسول کا تعارف ”سبل الہدی،11/375تا393“ سے لیا گیا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع