دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            

مرضِ وفات اور اس کی کیفیت:

رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی طبیعت ماہِ صفر کے آخری بدھ کو ناساز ہوئی۔ بیماری کا آغاز اُمُّ المؤمنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھرسے ہوا۔ بیماری کا دورانیہ 13 دن تک تھا۔1 مرضِ وِصال کے دوران آپ نے خود 40غلام آزاد فرمائے۔2 گھر میں سات دینار رکھے تھے جو آپ نے منگوا کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ذریعے تقسیم فرما دیئے۔ گھر میں ذرہ بھر بھی مال نہ چھوڑا۔3 یہاں تک کہ پیر کی شام چراغ میں تیل نہ رہا، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کسی انصاری خاتون کو تیل لینے کیلئے بھیجا۔ حضرت شاہ عبدالحق محدثِ دہلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتےہیں: سبحان اللہ! ابھی ابھی دینار صدقہ کئے اور گھرمیں چراغ کے لئے تیل تک نہیں۔ اِس میں اتباع کرنے والوں کے لئے نصیحت ہے کہ گھرمیں کچھ نہیں رکھتے، جومال ہوتاہے وہ بھی خرچ کردیتے ہیں۔ خدا اور رسول سے محبت کرنے والوں کو اس کی پیروی کرنی چاہئے۔4 مرضِ وفات میں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کو بلایا اور انہیں اپنے وصال کی خبر دی جس سے وہ رو پڑیں۔ بعد میں انہیں یہ بھی بتایا کہ سب سے پہلے وہی آپ سے ملیں گی تو وہ ہنس پڑیں۔5 مرض کی وجہ سے آپ نے دیگر ازواجِ پاک سے حضرتِ
1 سیرت سیدالانبیاء، ص596 2 مدارج النبوت، 2/418 3 مدارج النبوت، 2/424 4 مدارج النبوت، 2/425 5 بخاری، 3/153، حدیث:4433ملخصاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن