دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
کہ لشکر لے کر ایسی جلدی سے جاؤ کہ دشمن کو کچھ پتہ نہ چلے۔ حضرت اسامہ نے مدینہ سے ایک کوس دور قیام فرمایا اور وہاں لشکر جمع ہوتا رہا۔ حضرت اسامہ اور جہاد کیلئے جانے والے دیگر مجاہدین 10 ربیع الاول کو مزاج پرسی کیلئے خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے۔ حضرتِ اسامہ نے بارہ ربیع الاول کو کوچ کرنے کا اعلان فرمایا۔ اس دن لشکر کوچ کیلئے تیاری کر رہا تھا کہ پیغام آیا کہ رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی طبیعت مبارک شدید ناساز ہے۔ یہ سن کر حضرت اسامہ و دیگر صحابہ مدینے آ گئے۔ حضور علیہ الصّلوٰۃُوالسّلام کے وصالِ ظاہری کے بعد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ جب خلیفہ بنے تو انہوں نے دوبارہ اس لشکر کو روانہ فرمایا۔ 1

دین کی مضبوط عمارت:

رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ظاہری حیات کا آخری سال ہجرت کا گیارہواں سال ہے۔ 23 سال کے عرصے میں آپ نے شجرِ اسلام کی ایسی آبیاری فرمائی کہ حق اور سچ آفتاب کی طرح روشن ہوگیا۔ توحید کی بنیادیں ہمیشہ کیلئے مضبوط ہو گئیں، کفر و شرک کی کی کالی چادر تار تار ہو گئی اور انسانی عقل جہالت کے اندھیروں سے نکل کر روشنی کی مسافر بن گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ نے باصلاحیت اور ہر اعتبار سے قابل افراد کی ایسی منظم جماعت تیار فرما دی جو اسلامی تعلیمات کے فروغ میں آپ کی جانشین ثابت ہوئی۔ اسلام ہر اعتبار سے ایسا محفوظ ہوا کہ دین کی تکمیل کا مژدہ بھی سنا دیا گیا۔ گویا اب اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی زندگی کا مقصد حاصل ہوچکا تھا۔ اب وہ وقت آن پہنچا تھا کہ خدا کے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اپنے سے پہلے انبیائے کرام کی طرح اس دنیا سے پردہ فرما جائیں۔
1 مدارج النبوت، 2 /409، 410

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن