30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حج کی تکمیل:
عرفات کے ساتھ منیٰ شریف میں بھی آپ نے خطبہ ارشاد فرمایا۔ اس میں اور بعد میں سوالوں کے جوابات عطا فرماتے ہوئے حج کے بہت سے مسائل ارشاد فرمائے۔ پھر قربان گاہ تشریف لے گئے اور کچھ اونٹ اپنے مبارک ہاتھوں سے نحر فرمائے، بقیہ نحر کرنے کیلئے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو حکم فرمایا۔ قربانی سے فارغ ہو کر حضرت معمر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کو شرف بخشا کہ ان سے سرِ انور کے بال مبارک اتروائے۔ حضرت ابوطلحہ انصاری رضی اللہ عنہ کو حکم فرمایا کہ بال لوگوں میں تقسیم کر دیں۔1 حلق کے بعد آپ نے دعا فرمائی: اے اللہ ! سر منڈانے والوں کو بخش دے۔ صحابۂ کرام علیہمُ الرضوان نے عرض کی: یارسولَ اللہ ! بال چھوٹے کرانے والوں کیلئے بھی دعا فرما دیں۔ آپ نے دو بار پھر وہی دعا کی۔ صحابۂ کرام علیہمُ الرضوان کی تیسری مرتبہ کی التجا کو شرفِ قبول بخشا اور کہا: اے اللہ ! قصر کرنےو الوں کو بھی بخش دے۔2 طوافِ وداع کے بعد آپ مہاجرین و انصار کے ساتھ مدینہ شریف واپس تشریف لائے۔
جیشِ اسامہ کی روانگی:
یہ ایک سریہ ہے اور یہ وہ آخری لشکر ہے جسے مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے روانہ فرمایا۔ 26 صفر سن گیارہ ہجری کو آپ نے رومیوں سے جنگ کی تیاری کا حکم فرمایا اور دوسرے دن حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو اس لشکر کا کمانڈر مقرر فرمایا۔انہیں حکم فرمایا
1 سیرت حلبیہ،3/377 ملتقطاً
2 سیرت حلبیہ،3/378
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع