30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حقوق ہیں اور تمہاری عورتوں کے بھی تم پر کچھ حقوق ہیں۔ تمہارا اپنی عورتوں پر یہ حق ہے کہ وہ اپنی عزت کی حفاظت کریں اور جو تمہیں پسند نہیں اسے گھر میں نہ آنے دیں ، آگاہ رہو کہ تمہاری عورتوں کا تم پر حق ہے کہ تم انہیں اچھا کھلاؤ اور اچھا پہناؤ۔1 *اے لوگو! بے شک میں تمہارے درمیان وہ چھوڑے جارہا ہوں کہ تم اسے تھامے رکھو تو کبھی گمراہ نہ ہوگے: اللہ کی کتاب اور میرے اہلِ بیت۔2 *پس جو حاضر ہے وہ غائب تک (میراپیغام) پہنچادے، کیونکہ بہت مرتبہ سننے والے سے زیادہ محفوظ کرنے والا وہ ہوتا ہے جس تک پہنچایا گیا ہے۔3*خطبہ کے بعد آپ نے فرمایا: اے لوگو! تم سے میرے بارے میں پوچھا جائے گا تو تم کیا کہو گے؟ لوگوں نے کہا: ہم گواہی دیں گے کہ بے شک آپ نے پیغام پہنچا دیا اور حق اداکردیا اور نصیحت فرمادی۔ پھر آپ نے اپنی شہادت کی انگلی آسمان کی طرف بلند فرمائی اور لوگوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ا ے اللہ ! تو گواہ رہنا! (یہ جملہ تین بار فرمایا۔)4
رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا یہ خطبہ فصاحت و بلاغت کے ساتھ جامعیت و اختصار میں بھی بےمثل وبےمثال ہے۔ یہ ایک خطبہ قیامت تک کیلئے امت کے ہر درد کا درماں ہے۔ اس خطبے میں بیان کئے گئے اصول اور ضوابط اس بات کی دلیل ہیں کہ یہ خطبہ وحیِ الٰہی کا آئینہ دار ہے۔ یہ خطبہ تمام اسلامی تعلیمات کا نچوڑ اور حقوق و فرائض کا عالمی منشور ہے۔ یہ خطبہ آج بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا آج سے ساڑھے چودہ سوسال پہلے تھا۔
1 ترمذی، 3/387، حدیث:1166
2 ترمذی، 5/433، حدیث:3811
3 بخاری، 1/577، حدیث:1741
4 مسلم،ص490، حدیث:2950 -ماہنامہ فیضانِ مدینہ( جون 2023)،ص 15 ،16
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع