دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
دراز علاقوں سے بھی کثرت سے لوگوں کے وفود آئے، اسی وجہ سے اس سال کو ”عَامُ الوُفُود“ بھی کہتے ہیں۔ ”وُفُودٌ“ عربی میں ”وَفْدٌ“ کی جمع ہے۔ وفد ایک سے زائد افراد کے گروہ کو کہتے ہیں۔ اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم تبلیغ کیلئے جب مبلغین کو بھیجتے تو بعض قبیلے مبلغین کے ہاتھوں مسلمان ہو جاتے جبکہ بعض قبائل اس بات کے خواہش مند ہوتے کہ براہِ راست بارگاہِ نبوت میں حاضر ہوکر جمالِ نبوت کی زیارت کریں اور اپنے اسلام کا اظہار کریں۔اسی لیے کچھ لوگ اپنے اپنے قبیلوں کے نمائندے بن کر مدینہ شریف آتے اور خود اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی زبانِ مبارک سے دعوتِ اسلام سن کر اپنے اسلام کا اعلان کرتے اور پھر واپس اپنے اپنے قبیلوں میں جا کر انہیں بھی مسلمان کرتے۔ ایسے وفود مختلف زمانوں میں مدینے آتے رہے مگر نوہجری میں ان کی قطار لگ گئی۔ ایک قول کے مطابق اس سال تقریباً 60 وفد آپ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے۔ رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ان وفود کے استقبال کیلئے خاص اہتمام فرماتے تھے اور ان کی خوب مہمان نوازی ہوتی تھی۔ آپ خود ان سے بڑی خندہ پیشانی سے گفتگو فرماتے، ان کی باتوں کو مکمل توجہ سے سنتے، مناسب جوابات عطا فرماتے، ان کی حاجتوں کی تکمیل کا سامان فرماتے اور پھر انہیں اسلام کے ضروری احکام و عقائدوغیرہ کی تعلیم و تلقین فرماتے تھے۔ ہر وفد کو ان کے حساب سے تحائف و انعامات بھی عطا فرماتے تھے۔

سن نوہجری کے متفرق واقعات:

(2،1)اسی سال زکوۃ کا حکم نازل ہوا اور سود کو حرام قرار دیا گیا۔ بعد میں سود کی حرمت کا خوب اعلان ہوا۔ 1
1 سیرتِ مصطفیٰ، ص504

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن