دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            

غزوۂ تبوک:

سن نو ہجری کے اہم ترین واقعات میں سے ایک ”غزوۂ تبوک“1ہے۔ اس غزوے کا سبب یہ بنا کہ مدینے میں خبر پہنچی کہ رومی عیسائیوں کا ایک لشکر مدینہ شریف پر حملے کا ارادہ رکھتا ہے۔ مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے مدینے میں بیٹھ کر ان کا انتظار کرنے کے بجائے مناسب سمجھا کہ ان سے وہیں پر ہی نمٹ لیا جائے، یوں آپ تیس ہزار کا لشکر لے کر تبوک کیلئے نکلے۔ یہ سفر بہت طویل تھا، موسم بھی گرم تھا اور تقریباً پورا حجاز قحط کی لپیٹ میں تھا، ایسے میں ہر طرف غربت و افلاس کے ڈیرے تھے۔ اسی وجہ سے اس جنگ کو ”جَیشُ العُسْرَۃِ (تنگ دستی کا لشکر) “ بھی کہا جاتا ہے۔ یہی وہ غزوہ ہے جس میں حضرت ابوبکر صدیق نے پورا جبکہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہما نے گھر کا آدھا سامان بارگاہِ رسالت میں پیش کیا۔حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ نے دل کھول کر خرچ کیا، دیگر صحابہ نے بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ بہرحال تیاری کےبعد رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم لشکر لے کر تبوک روانہ ہوئے۔ تبوک پہنچ کر لشکر کو پڑاؤ کا حکم دیا، دور دور تک رومی لشکر کا نام و نشان نہیں تھا۔دراصل رومیوں کو جب لشکرِ اسلام کی شان و شوکت اور تعداد کا پتہ چلا تو ان پر ہیبت چھا گئی اور رعب کی وجہ سے انہیں مقابلہ کرنے کہ ہمت نہ ہوئی۔ لشکرِ اسلام بیس دن کے قیام کے بعد وہاں سے واپس آیا۔ اس طرح تبوک اور اس کے آس پاس کے کئی علاقے اسلامی سلطنت میں داخل ہوگئے۔
1 تبوک(Tabuk) مدینہ شریف سے 552 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ بائی روڈ یہ فاصلہ تقریباً 682 کلو میٹر ہے۔ جہاں لشکرِ اسلام نے پڑاؤ ڈالا تھاوہ جگہ آج قلعۂ تبوک والبرکۃ کے نام سے مشہور ہے۔ یہ وہ آخری غزوہ ہے جس میں رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے بنفسِ نفیس سفر فرمایا ہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن