دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            

مالِ غنیمت کی تقسیم:

رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم طائف کے محاصرے کے بعد ”جعرانہ“1تشریف لائے۔ یہاں غنیمت کے مال کا بہت بڑا ذخیرہ جمع تھا۔جس میں چوبیس ہزار اونٹ، چالیس ہزار سے زائد بکریاں، کئی من چاندی اور چھ ہزار قیدیوں سمیت اور بھی بہت کچھ تھا۔2 آپ نے تازہ ایمان قبول کرنے والے بڑے بڑے سرداروں اور غریب مسلمانوں سمیت کئی لوگوں کو بڑے بڑے انعامات عطا فرمائے۔ کسی کو تین سو، کسی کو دو سو اور کسی کو سو اونٹ عطا فرمائے اسی طرح چاندی اور بکریاں بھی بڑی فیاضی سے آپ نے مختلف افراد کو عطا فرمائیں۔3

سن آٹھ ہجری کے متفرق واقعات:

(1)اسی سال فرزندِ رسول حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کی حضرتِ ماریہ رضی اللہ عنہا سے ولادت ہوئی۔ (2)اسی سال صاحب زادیِ رسول حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا وصال ہوا۔ (3)اسی سال مسجدِ نبوی شریف میں منبر رکھا گیا۔ اس سے پہلے منبر نہیں تھا۔4
1 جعرانہ کا مسجدِ حرام سے فاصلہ تقریباً26 کلومیٹر جبکہ بائی روڈ فاصلہ تقریباً 33 کلو میٹر ہے۔ بیان کیا جاتا ہے کہ یہاں سے تین سو سے زائد انبیائے کرام نے عمرے کا احرام باندھا ہے۔ رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے بھی اسی موقع پر یہاں سے عمرے کا احرام باندھا۔ اس جگہ سے عمرے کو بڑا عمرہ بھی کہاجاتا ہے۔ 2 شرح الزرقانی علی المواہب، 4 / 19 3 السیرۃ النبویۃ لابن ہشام،ص506 بتغیرقليل 4 سیرتِ مصطفیٰ، ص470، 471 ملتقطاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن