دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
پکڑ لی جائے گی لیکن اگر چھوڑ دی جائے تب بھی ہمیں نقصان پہنچانے کی ہمت نہیں ہے۔ یہ سن کر آپ نے محاصرہ اٹھا لینے کا حکم دے دیا۔1 واپسی پر آپ نے طائف والوں کیلئے یہ دعا فرمائی: یا اللہ ! بنوثقیف کو ہدایت دے اور انہیں مسلمان بنا دے۔ اس کا اثر یہ ہوا کہ چند سال بعد بنو ثقیف خدمت میں آکر خود بخود مسلمان ہو گئے۔ 2 محاصرہ چھوڑنے کی وجوہات یہ تھیں کہ طائف خاصہ مضبوط قلعہ تھا، پھر انہوں نے وافر مقدار میں راشن وغیرہ جمع کیا ہوا تھا، یوں ان کے جلد ہتھیار ڈالنے کا کوئی امکان نہیں تھا۔ جبکہ مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اپنی بے پناہ مصروفیات کی وجہ سے زیادہ دنوں تک مدینہ شریف سے باہر نہیں رہ سکتے تھے۔ ایک وجہ یہ بھی تھی کہ طائف کے اطراف میں اکثر قبیلے مسلمان ہو چکے تھے، خود بنوثقیف کے بھی کئی افراد مسلمان ہو گئے تھے،یوں اب طائف کی جنگی حیثیت ایسی نہ تھی کہ اس کے لیے کوئی بڑا خطرہ مول لیا جاتا۔ ایک وجہ یہ بھی ہے کہ مستقبل کے حالات جان لینے والے مصطفیٰ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم بنوثقیف کو مسلمان ہو تا دیکھ رہے تھے۔ طائف سے جاتے ہوئے ان کیلئے کی جانے والی دعا میں بھی یہ اشارہ ملتا ہے۔ بہرحال محاصرہ ختم ہوا اور مسلمانوں کا لشکر وہاں سے کوچ کر گیا اور آپ کی دعا مقبول ہوئی کہ کچھ ہی عرصے بعد بنوثقیف مسلمان ہو گئے۔
1 طبقات ابن سعد، 2 /120 ملتقطاً 2 شرح الزرقانی علی المواہب،5/121

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن