دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
عَلَیْکُمُ الْیَوْمَ فَاذْھَبُوْا اَنْتُمُ الطُّلَقَآءُ یعنی آج تم پر کوئی الزام نہیں ہے، جاؤ! تم سب آزاد ہو۔1

عام معافی کے نتائج:

جان کے پیاسے دشمنوں پر قبضہ پا کر انہیں عام معافی اور مکمل آزادی کا مژدۂ جاں فزا سنا کر آپ نے رہتی دنیا تک کے تمام فاتحین کیلئے ایک نمونہ قائم فرما دیا۔ آپ کے اس کرم و رحمت کا نتیجہ یہ نکلا کہ بڑے بڑے دشمنوں کی گردنیں جھک گئیں، ان کے سَر خَم ہونے لگے اور ان کے دل و دماغ سے اسلام کی دشمنی کے جالے چھٹنے لگے اور وہ بیگانوں کی صف سے نکل کر اپنوں میں شامل ہونے لگ گئے۔ یوں رب کا دین غالب آنے لگا اور عرب کی سرزمین بڑی تیزی سے کفر و شرک کے گھٹا ٹوپ اندھیروں سے نکلنے لگی۔ مکہ شریف کے قیام کے دوران آپ نے چند خطبے بھی دیئے جن میں اسلام کی بنیادی باتوں پر روشنی ڈالی اور جاہلیت کے رسم و رواج کو ختم کرنے کے احکامات عطا فرمائے۔ اس دوران آپ نے دیگر احکامات کے ساتھ ساتھ مکے کے اطراف میں موجود بت بھی ختم کروا دئیے۔

غزوۂ حنین:

اب تک بہت سے قبیلے ایسے تھے جنہیں اسلام کی حقانیت کا اعتراف تھا مگر وہ قریشِ مکہ کے ڈر کی وجہ سے اسلام قبول کرنے سے ہچکچا رہے تھے۔ فتحِ مکہ کے بعد یہ ڈر بھی ختم ہو گیا اور اس عظیم الشان فتح سے تقریباً پورے عرب پر اسلام کا حق ہونا ظاہر ہوگیا۔ یوں کئی قبائل اسلام قبول کرنے لگے۔ مگر اس خبر کے بعد قبیلۂ ہوازَن کے لوگ دیگر چند چھوٹے
1شرح الزرقانی علی المواہب، 3/449 ملخصاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن