دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
کو دورانِ عبادت ستاتے تھے اور وہ بھی تھے جو آپ کے مبارک گھر میں گندگیاں ڈال کر پریشان کرتے تھے۔ آج وہ بھی تھے جو آپ کو ساحر، مجنون اور دیوانہ کہتے تھے اور وہ بھی تھے جو آپ کے غلاموں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑتے تھے۔ آج شعبِ ابی طالب میں آپ کو ساتھیوں سمیت محصور کرنے والے بھی تھے اور اس محصوری میں بھوک سے بلکتے بچوں کے رونے پر لطف اندوز ہونے والے بھی۔ آج آپ کی شان میں گستاخیاں کرنے والے بھی تھے اوردوسروں کو ان گستاخیوں پر ابھارنے والے بھی۔ آج آپ کے مخلص ساتھیوں کو مارنے پیٹنے والے بھی تھے اور رب کے گھر میں اس کی عبادت کو مشکل بنانے والے بھی، آج آپ کے نام لیواؤں کو سرزمینِ حرم چھوڑ کر حبشہ کے در و دیوار تک پہنچانے والے بھی تھے اور آپ کو اس ”بلدِ امین“ سے نکالنے والے بھی۔ آج آئے روز جنگوں کے سیلاب مدینے کے در و دیوار سے ٹکرانے والے بھی تھے اور شہدائے اُحُد کے مقدس لاشوں کے مثلہ کرنے والے بھی۔ الغرض وہ سارے دشمن قطار میں تھے جو پچھلے کئی سالوں سے آپ اور آپ کے ساتھیوں کےحوصلے آزما رہے تھے۔ رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ایک نظر ان کی طرف دیکھا اور پوچھا کہ تمہیں معلوم ہے کہ میں تمہارے ساتھ کیا کرنے والاہوں؟ ان مزاج شناسوں نے اپنے قصور و عیوب سے آنکھیں پھیر کر آپ کی رحمت کو ابھارتے ہوئے جواب دیا: اَخٌ كَرِيمٌ وَابْنُ اَخٍ كَرِيمٍ یعنی آپ کرم والے بھائی اور کرم والے باپ کے بیٹے ہیں۔1 یہ جواب سن کر آپ کے لبوں کو جنبش ہوتی ہے اور کریمانہ لہجے میں فرماتے ہیں: لَاتَثْرِیْبَ
1سنن الکبری للبیہقی، 9/199، حدیث:18275

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن