30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں تمہارے دورے کو ( اللہ پاک ملاحظہ فرماتاہے)۔
میں بعض مفسرین کے نزدیک ساجدین سے مومنین مراد ہیں۔ اس سے ثابت ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے حضرت آدم علیہ السلام تک آپ کے تمام آباء واَجداد سب کے سب مومن ہیں۔1 خود اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں: ” لَمْ اَزَلْ اُنْقَلُ مِنْ اَصْلابِ الطَّاهِرِيْنَ اِلٰى اَرْحَامِ الطَّاهِرَاتِ “ یعنی میں ہمیشہ پاکیزہ مردوں کی پشتوں سے پاکیزہ بیبیوں کے رحموں میں منتقل ہوتا رہا۔2 اس حدیث میں بھی اس بات کی دلیل ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت حوا سے لے کر آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم تک آپ کے سارے آباء و اجداد میں سے کوئی بھی کافر نہ تھا کیونکہ کافر کو پاکیزہ نہیں کہا جاسکتا۔3
نسبِ مصطفیٰ:
مصطفیٰ جان رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا نسب مبارک بعض نے حضرت آدم علیہ السلام اوربعض نےحضرت ابراہیم علیہ السلام تک بیان کیا ہے، لیکن خود رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم جب اپنے نسب کا تذکرہ فرماتے تو حضرت عدنان تک ایسے بیان فرماتے:محمد بن عبد اللہ بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدِمَناف بن قُصَی بن کِلاب بن مُرہ بن کَعب بن لُوی بن غالب بن فِہر بن مالک بن نَضر بن کِنانہ بن خُزیمہ بن مُدرِکہ بن اِلیاس بن مُضَر بن نِزار بن مَعَد بن عدنان۔ 4
1 تفسیرخازن، پ19، الشعراء، تحت الآیۃ: 219، 3 /398
2 تفسیرِکبیر،پ7،الانعام،تحت الآیۃ:74، 5 /33
3 السیرۃ النبویۃ لدحلان، 1/41
4 بخاری، 2/ 573
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع