دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
کے بعض افراد نے حضرت سعد کی یہ بات اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم تک پہنچا کر دہائی دی۔ آپ نے فرمایا: سعد نے ٹھیک نہیں کہا، اس کے بعد آپ نے حضرت سعد سے جھنڈا لے کر ان کے ہی صاحبزادے حضرت قیس کو عطا فرما دیا۔ تاکہ انہیں حقیقت کا ادراک بھی ہو جائے اور ان کا دل بھی نہ ٹوٹے۔1

عاجزی و انکسار کے پیکر:

دنیا کا اصول ہے کہ جب کوئی بڑی فتح ملے تو فاتحین کی شان ہی الگ ہوتی ہے۔ سر فخر سے بلند ہوتے، سینے خوشی سے پھولے ہوتے، گردنیں بالکل سیدھی ہوتیں، باچھیں کھلی ہوتیں، گفتگو کا تیور بھی بدلا ہوتا اور انداز بھی شاہانہ ہو جاتے ہیں، اَلْغَرَض!فاتحین کی ایک ایک کیفیت اور ایک ایک ادا گویا چیخ چیخ کر فتح کا اظہارکر رہی ہوتی ہے۔ لیکن فاتحِ مکہ، والئ مدینہ، امام الانبیا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم جب مکہ میں داخل ہوتے ہیں تو آپ کی عاجزی و انکساری کی شان ہی عجب ہے۔ حال یہ کہ گردن اتنی جھکی ہوئی ہے کہ کجاوہ سرِ انور کے بوسے لینے کے قریب ہے۔ اللہ اکبر!! 2

مکہ شریف میں داخلہ:

مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم مکے میں داخل ہوتے ہی اپنی چچازاد بہن حضرت اُمِّ ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا کے مکان پر تشریف لے گئے، وہاں غسل فرمایا اورپھر آٹھ رکعت نماز چاشت پڑھی۔ 3 حضرت اُمِّ ہانی نے عرض کیا کہ میں نے دو افراد کو امان
1شرح الزرقانی علی المواہب، 3/402 تا 406ملخصاًو ملتقطاً 2شرح الزرقانی علی المواہب، 3/434 3بخاری،3/104،حدیث : 4292

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن