دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
نہ ہونے کے باوجود غزوہ شمار کرتی ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہےکہ رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اس جنگ کے حالات براہِ راست دیکھ کر بیان فرما رہے تھے۔ دوسرا اس میں صحابۂ کرام علیہمُ الرضوان کے لشکر کی کثرت اتنی تھی کہ اور کسی جنگ میں نہ تھی، اس وجہ سے یہ غزوہ شمار کیا جاتا ہے۔ یہاں یہ بات قابلِ توجہ ہے کہ اس جنگ میں اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم شریک نہیں تھے، لیکن صحابۂ کرام علیہمُ الرضوان اپنے سے ساٹھ گنا سے بھی زائد لشکر کے سامنے جرأت،دلیری اور بہادری کی تصویر بن کر ڈٹ گئے۔ عموماً جنگوں میں ایک سپہ سالار بھی جنگ میں کام آ جائے تو بقیہ لشکر دل چھوڑ بیٹھتا(ہمت ہار جاتا) ہے۔ یہاں لشکر کےتین سپہ سالار یکے بعد دیگرے شہید ہو گئے مگر پھر بھی صحابۂ کرام علیہمُ الرضوان پورے عزم اور جذبۂ ایمانی سے شہادت کے دروازے پر دستک دیتے رہے، یہاں تک کہ اللہ پاک نے ان مٹھی بھر مجاہدین کا رعب ودبدبہ دشمن کے لشکر پر ڈال دیا اور وہ شکست تسلیم کرتا ہوا پیچھے ہٹ گیا۔ اس کی بنیادی وجہ صحابۂ کرام علیہمُ الرضوان کے دلوں کا ایمان کی طاقت سے سیراب اور زرخیز ہونا، اللہ پاک اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ساتھ بےپناہ محبت ہونا اور رب کے وعدوں پر اعلیٰ درجے کا یقین ہونا ہے۔ آج بھی اگر یہی کیفیت پیدا ہو جائے تو کامیابیاں مقدر بنیں گی۔

غزوۂ فتحِ مکہ کے اسباب:

سن آٹھ ہجری کے اہم ترین واقعات میں سے ایک فتحِ مکہ ہے۔ اس کا سبب یہ ہوا کہ صلحِ حدیبیہ کا معاہدہ کافروں نے اپنی حماقت سے توڑ ڈالا یوں اس عظیم الشان فتح کی راہ ہموار ہوئی۔ عرب کے دو قبیلے تھے؛ بنوخزاعہ اور بنوبکر۔ یہ دونوں شروع سے ہی ایک دوسرے کے سخت دشمن تھے، حدیبیہ کے معاہدے کے بعد سارے قبیلے خود مختار تھے کہ جس سے چاہیں معاہدہ کریں۔ بنوخزاعہ قبیلے نے رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خدمت میں حاضر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن