30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خاندانِ مصطفیٰ:
کائنات میں سب سے افضل مخلوق ”انسان“ ہے۔انسانوں میں دو قسمیں ہیں: (1)عربی، (2) عجمی۔ عربی عجمیوں پر فضیلت رکھتے ہیں عربوں کے تمام قبیلوں میں قریش کو فضیلت ہے۔ قریش میں کئی خاندان ہیں، بنو ہاشم کا خاندان سب سے فضیلت وا لا ہے۔ یہی وہ خاندان ہےجس میں اللہ پاک نے اپنے پیارے اور آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو پیدا فرمایا۔ چنانچہ اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمان ہے: اللہ پاک نے مخلوق بنائی تو مجھے بہترین مخلوق میں رکھا، پھر اس کے دو حصے کئے، مجھے ان میں سے بہتر حصے میں رکھا، پھر قبیلے بنائے تو مجھے بہتر قبیلے میں رکھا اور خاندان بنائے تو مجھے بہترین خاندان میں پیدا فرمایا، تو میں ان سب میں اچھی ذات والا ہوں اور میرا خاندان بھی تمام خاندانوں سے بہتر ہے۔1 سید الملائکہ حضرت جبرائیل علیہ السلام بارگاہِ رسالت میں عرض کرتے ہیں: میں نے زمین کی تمام جگہوں کو چھان مارا مگر نہ تو میں نے آپ سے بہتر کسی کو پایا اور نہ ہی میں نے بنی ہاشم کے گھر سے بہتر کوئی گھر دیکھا۔2
آباءو اجداد سارے مؤمن:
مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کےتمام آباء و اجداد اللہ پاک کی توحید کے قائل تھے۔ قرآنِ پاک کی آیتِ مبارکہ
وَ تَقَلُّبَكَ فِی السّٰجِدِیْنَ(۲۱۹) 3
ترجمہ: اور نمازیوں
1 ترمذی،5/351، حدیث:3627- 5/314، حدیث:3543
2 معجم اوسط، 4/372، حدیث:6285
3 پ 19، الشعراء: 219
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع