دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            

سن چھ ہجری کی متفرق لڑائیاں:

سن چھ ہجری میں ہی سریۂ نجد درپیش ہوا جس میں حضرت محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ ایک لشکر کے ساتھ گئے اور بنی حنیفہ کے سردار ثمامہ بن اثال کو گرفتار کر کے لائے۔ جو کچھ دن بعد مسلمان ہوگئے اور انہوں نے اہلِ مکہ کا دانہ پانی بند کردیا۔1 بعد میں حضور علیہ الصّلوٰۃُوالسّلام کے حکم پر یہ پیچھے ہٹ گئے۔ اسی سال دس سے زائد ایسے مواقع آئے جن میں رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے لشکر بھیجے ۔

غزوۂ خیبر:

اسی سال محرم کے مہینے میں غزوۂ خیبر کا معرکہ ہوا۔ ایک قول کے مطابق یہ سات ہجری کا واقعہ ہے۔ ”خیبر“2 عرب میں یہودیوں کا سب سے بڑا مرکز تھا۔ یہ جگہ کھجور کے درختوں اور ہرے بھرے کھیتوں سے بھرپور تھی، یہاں بہت سے مضبوط قلعے بھی بنے ہوئے تھے۔ مدینے سے جِلا وطن کئے جانے والے یہودیوں نے بھی اسی کو اپنا ڈیرہ بنایا اور خیبر کے یہودیوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں پر کئی حملے کئے۔ شدید نقصان اٹھانے کے باوجود یہودیوں کو چین نہ آیا بلکہ ان کے انتقام کی آگ مزید بڑھ گئی۔ وہ ایک بار پھر مدینہ شریف پر حملے کا منصوبہ بنانے لگے اور قبیلۂ غَطْفان کو بھی اپنا ساتھ دینے پر راضی کرلیا۔ 3
1 مدارج النبوت، 2/189 2 خیبر (Khaybar)مدینہ شریف سے شمال مغرب کی جانب تبوک (Tabuk)جانے والے راستے پر واقع ہے، مدینہ شریف سے اس کا فاصلہ تقریباً 153 کلومیٹر ہے۔ یہاں کی زمین زرخیز اور علاقہ عمدہ کھجوروں کی پیداوار کیلئے مشہور تھا۔ یہاں اتنی کثرت سے باغات تھے کہ شہر نظر نہیں آتا تھا۔ اب نیا شہر قدیم علاقے سے ہٹ کر واقع ہے۔ 3 السیرۃ النبویہ لا بن ہشام، 2/281

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن