دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            

بیعتُ الرضوان:

حضرت عثمانِ غنی مکہ پہنچے اور قریش کے سرداروں کو یقین دلانے لگے،لیکن وہ ٹس سے مس نہ ہوئے، انہوں نے حضرت عثمان کو پیش کش کی کہ آپ خود طواف کرلیں! دوسروں کی بات مت کریں! مگر حضرت عثمان نے فرمایا: اللہ کی قسم!میں ہرگز اس گھر کا طواف نہ کروں گا جب تک کہ رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اس کا طواف نہ فرما لیں۔ بات بڑھ گئی اور ان کا قیام وہاں طول پکڑ گیا۔ ایسے میں یہ افواہ سرگرم ہوگئی کہ حضرت عثمان کو قریش نے شہید کر دیا ہے۔ مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم تک جب یہ خبر پہنچی تو آپ نے فرمایا کہ عثمان کے خون کا بدلہ لینا فرض ہے۔ یہ فرماکر آپ ایک درخت کے نیچے بیٹھ گئے اور صحابۂ کرام علیہمُ الرضوان سے فرمایا کہ تم سب لوگ میرے ہاتھ پر اس بات کی بیعت کرو کہ آخری دم تک تم لوگ میرے وفادار رہوگے۔ تمام صحابہ نے یہ عہد لے کر آپ کی بیعت کی۔ یہی وہ بیعت ہے جس کا نام تاریخِ اسلام میں”بیعتُ الرضوان“ہے۔ اس درخت اور اس کے نیچے ہونے والی بیعت کا ذکر قرآنِ پاک میں دو مقامات سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 7 اور سورۂ فتح کی کئی آیات میں آیا ہے۔ یہ بیعت ہو جانے کے بعد معلوم ہوا کہ حضرت عثمانِ غنی کی شہادت کی خبر غلط تھی، وہ حیات تھے اور ٹھیک تھے۔1

صلحِ حدیبیہ کا معاہدہ:

کافروں تک جب یہ خبر پہنچی کہ محض افواہ کی بنیاد پر مسلمانوں نے جان کی بازی لگانے کا عہد کر لیا ہے تو وہ بڑے پریشان ہوئے، اب وہ اس مسئلے کا سنجیدہ حل نکالنے کیلئے آمادہ ہو گئے۔ یوں انہوں نے خطیبِ قریش سہیل بن عَمَرو قریشی کو بھیجا، جس نے حاضرِ خدمت
1 دلائل ا لنبوۃ للبیہقی، 4/133ملتقطاًو ملخصاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن