30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پانچ ہجری کے متفرق واقعات:
(1)اسی سال مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے حضرت زینب بنتِ جحش رضی اللہ عنہا سے نکاح فرمایا۔ 1
(2) اسی سال مسلمان عورتوں پر پردہ فرض کردیا گیا۔ 2
(4،3)اسی سال تیمم اور نمازِ خوف کے احکام نازل ہوئے۔ 3
غزوۂ بنو لحیان:
ہجرت کے چھٹےسال (628عیسوی) میں غزوۂ ”بنو لحیان4 “ ہوا۔ یہ ایک مختصر سا غزوہ تھا جس میں رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ان قبیلوں کو سزا دینے گئے جنہوں نے واقعہ ٔ رجیع کے واقعے میں دھوکے سے صحابۂ کرام علیہمُ الرضوان کو شہید کیا تھا۔ آپ کے ساتھ دو سو مجاہدین کا لشکر تھا، جس کے پہنچنے سے پہلے ہی وہ قبیلے خوف سے بھاگ گئے اور بغیر لڑائی کے یہ غزوہ اختتام کو پہنچا۔5
1 الکامل فی التاریخ ، 2/69
2 شرح الزرقانی علی المواہب، 4/413
3 شرح الزرقانی علی المواہب، 3/9
4 بنو لحیان کے یہ علاقے آج کل غران(Ghran) میں ہیں، یہ جگہ وادیِ عُسفان(Osfan) کے شمال میں 5 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ مدینہ شریف سے بائی روڈ فاصلہ 350 کلومیٹر جبکہ مکہ سے یہ جگہ 87 کلومیٹر دور ہے۔ اس وادی میں بِئر التِفلۃ کے بارے میں مشہور ہےکہ اس کا کھاری پانی مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے لعاب کی برکت سے میٹھا ہو گیا تھا۔
5 شرح الزرقانی علی المواہب، 3/106 تا 108 ملخصاً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع