دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
ملی تھی اور معاہدے کو توڑ کر غداری کا مظاہرہ کیا تھا۔1 آپ لشکر کے ساتھ ”بنوقریظہ2“ پہنچے اور قلعے کا محاصرہ فرما لیا۔ کچھ دن بعد انہوں نے صلح کی گفتگو کیلئے درخواست پیش کی جو منظور ہوئی۔ پیغام آیا کہ جن شرائط پر بنونضیر کو جانے کی اجازت ملی تھی، وہی ہمارےحق میں منظورفرمائیں۔ آپ نے انکار فرما دیا۔ پھر انہوں نے کہا کہ ہمارامال و متاع آپ رکھ لیں صرف جان بخشی کی جائے۔ حضور علیہ الصّلوٰۃُوالسّلام نے یہ بات بھی نہ مانی۔ ارشاد ہوا کہ اپنے متعلق صرف میرا فیصلہ مانو تو بات ہو سکتی ہے۔ اس سے بنوقریظہ سخت مایوس ہوئے۔ جب محاصرے نے مزید طول پکڑا تو 25 دن کے محاصرے کے بعد یہودی تنگ آ گئےاور آپ کے سامنے سرِ تسلیم خم کر دیا۔ قبیلۂ اوس کی سفارش پر حضور علیہ الصّلوٰۃُوالسّلام نے انہی کے قبیلے کے ایک فرد کو یہود کے بارے میں فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا۔ قبیلۂ اوس اور بنوقریظہ نے متفقہ طور پر حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا نام پیش کیا۔ آپ نے بخوشی انہیں فیصلہ کرنےکی اجازت دے دی۔ حضرت سعد غزوۂ احزاب میں شدید زخمی ہو گئے تھے، جب انہیں پتہ چلا کہ رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے انہیں ثالث مقرر فرمایا ہے تو گہرے زخموں کے باوجود وہاں تشریف لے آئے۔آپ نے حاضرین سے اپنے فیصلے کے بارے میں پوچھا، سب نے فیصلہ ماننے پر اتفاق کیا۔ بنو قریظہ کے ساتھ آپ کے گہرے تعلقات تھے، اس لیے وہ کافی پُر امید تھے،لیکن
1 مسلم،ص 753، حدیث:1769 2 بنوقریظہ کے مکانات جبلِ بنو قریظہ کے ساتھ واقع تھے۔ یہ جگہ مسجدِ نبوی سے تقریباً ساڑھے تین کلومیٹر دور تھی، اب بائی روڈ فاصلہ ساڑھے چھ کلومیٹر ہے۔ یہاں ایک عرصے تک مسجد غزوۂ بنی قریظہ تھی، مشہور ہے کہ مسجد اسی جگہ تھی جہاں جنگ میں مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا خیمہ مبارک تھا۔ یاد رہے کہ اب مسجد کے ساتھ ساتھ جبل بنو قریظہ بھی جدید تعمیرات کی نظر ہو چکا ہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن