30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسلمانوں کا دشمن تھا۔ اس نے اپنے قبیلے کو مسلمانوں سے لڑنے پر اکسایا اور انہیں جنگ کیلئے آمادہ کر کے تیاری شروع کر دی۔ رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو اطلاع ملی تو آپ نے تحقیق کروائی، حقیقت سامنے آنے پر آپ بلاتاخیر ان کی سرکوبی کیلئے روانہ ہو گئے۔ بنو مصطلق نے مسلمانوں کو دیکھ کر ان پر تیر برسائے، آپ نے حکم فرمایا کہ ان پر یک بارگی زور دار حملہ کیا جائے، وہ اس کی تاب نہ لا سکے، ان کے کچھ لوگ مارے گئے اور بقیہ نے ہتھیار پھینک دیے۔ ان کے بچے، بڑے اور خواتین سب قیدی بنا لیے گئے۔ 1
حضرتِ جُویریہ سےنکاح:
قیدیوں میں بنو مصطلق کے سردار حارث کی بیٹی حضرت جُوَیرِیَّہ رضی اللہ عنہا بھی تھیں۔ جب قیدیوں کی تقسیم ہوئی تو یہ حضرت ثابت رضی اللہ عنہ کے حصے میں آئیں۔ اپنی خاندانی عظمت کے پیشِ نظر انہوں نے حضرت ثابت سے التجا کی کہ مجھے رقم کے بدلے آزاد کر دیں۔ حضرت ثابت راضی ہو گئے، مگر قیدی خاتون کے پاس رقم کہاں سے آئے؟ چنانچہ وہ اسی در پرآئیں جہاں سے کوئی بھی سائل مایوس نہیں لوٹایا جاتا، آ کر عرض کی: یارسولَ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ! میری امداد فرمائیں تاکہ میں رقم کے بدلے آزادی حاصل کر سکوں۔ آپ نے اس سے بہتر سلوک کیا کہ ساری رقم خود ادا فرمائی اور انہیں آزاد کر کے نکاح کر لیا۔ اس سے ان کا خاندانی وقاربھی برقرار رہ گیا بلکہ سردارِ دوجہاں صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے حرمِ پاک کی ملکہ ہونے کے سبب ان کی عزت اور بڑھ گئی۔ جب لشکر میں یہ خبر پھیلی تو مجاہدین کے پاس اس خاندان کے جتنے لونڈی غلام تھے، انہوں نے سب کو فوراً آزاد کر دیا۔
1 مواہب لدنیہ،1/235ملخصاً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع