دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            

سن چار ہجری کے متفرق واقعات:

(1)اسی سال حضور علیہ الصّلوٰۃُوالسّلام کی زوجہ حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا اور آپ نے انہیں جنت البقیع میں دفن فرمایا۔ 1 (2)اسی سال آپ نے ام المؤمنین حضرت بی بی اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح فرمایا۔ 2

غزوۂ دُوْمۃُ الجندل:

روم کی سلطنت کا ایک شہر جس کا نام دومۃ الجَندَل3 تھا، اس شہر کے اطراف ڈاکوؤں اور لٹیروں کی جنت تھے، وہ آئے دن قافلوں کو لوٹتے رہتے تھے۔ کسی کی ہمت نہ تھی جو انہیں روکتا۔ وہاں سے یہ خبریں بھی آنے لگیں کہ یہ غنڈے مل کر مدینہ پاک پر حملے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے یہ سنتے ہی ایک ہزار سپاہیوں کے لشکر کے ساتھ دومۃ الجندل کی طرف پیش قدمی فرمائی۔4 یہ ربیع الاول پانچ ہجری (627 عیسوی) کے دن تھے۔ آپ کے لشکر کی اطلاع جیسے ہی ملی وہ بزدل گھر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ جب اللہ کے شیر وہاں پہنچے تو علاقے میں ان کے جانور چَر رہے تھے، جنہیں قبضے میں لے لیا گیا جبکہ کوئی انسان وہاں موجود نہ تھا۔ آپ نے چند روز وہاں قیام فرمایا، پھر مدینہ واپس تشریف لے آئے۔ 5
1 طبقات ابن سعد،8/90 ،91ماخوذاً 2 طبقات ابن سعد،8/69ملخصاً 3 دومۃ الجندل(Dawamat el-Jandal) عرب شریف کے مغربی صوبے الجوف میں واقع ہے۔مدینہ شریف سے یہ جگہ تقریبا 600 کلو میٹر دور ہے جبکہ بائی روڈ یہ فاصلہ 781 کلو میٹر ہے۔ اسلامی لشکر کے قیام کی جگہ کے پاس آج کل مسجد عمر بن خطاب اور ایک قلعہ موجود ہیں۔ 4 مواہب لدنیہ،1/234ملخصاً 5 شرح الزرقانی علی المواہب، 2 / 540 ملخصاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن