30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اعلیٰ درجے کی بد اخلاقی تھی، بہرحال آپ نے یہودیوں کے پاس پیغام بھیجا کہ تم نے میرے قتل کی سازش رچا کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس لیے دس دن کے اندر ہمارے شہر سے نکل جاؤ! بصورتِ دیگر تم میں سے جو بھی یہاں پایا جائے گا اس کی گردن مار دی جائے گی۔ انہوں نے چپ چاپ رخصتی کی تیاریاں کرنا شروع کر دیں۔ عبد اللہ بن اُبَی منافق کو جیسے ہی پتہ چلا تو وہ ان کے پاس گیا اور انہیں جنگ پر اکسایا اور کہا: تم لوگ مدینہ چھوڑنے کی غلطی مت کرو! تمہارے پاس قلعہ ہے، بےپناہ اسلحہ ہے، اپنے قلعے میں جاؤ! وہاں مورچے بناؤ اور مسلمانوں کا تیروں اور پتھروں سے استقبال کرو، اتنے میں مَیں اپنے دو ہزار آدمیوں سے تمہاری مدد کروں گا، اس کے ساتھ ساتھ دوسرے یہودیوں کو بھی تمہاری مدد کرنے پر مائل کروں گا۔ بنو نضیر کے یہود عبد اللہ بن ابی کی ان باتوں سے شیر ہو گئے اور حضور علیہ الصّلوٰۃُوالسّلام کے پاس پیغام بھیجا کہ ہم مدینہ نہیں چھوڑ رہے، آپ کو جو کرنا ہے کر لیں!!! 1
غزوۂ بنو نضیر:
مصطفیٰ جان رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم لشکر لے کر نکلے، بزدلوں نے جب اللہ کے شیروں کو دیکھا تو دُم دبا کر بھاگے اور قلعےمیں جا بیٹھے، مسلمانوں نے قلعے کا محاصرہ کر لیا۔ قلعے کے گرد نخلستان(باغ) تھا، جس کے گھنے درختوں کی آڑ لے کر اسلامی لشکر کو نقصان پہنچایا جا سکتا تھا، اس لیے حضور علیہ الصّلوٰۃُوالسّلام نے وہاں کے درخت کاٹنے کا حکم فرمایا، ورنہ آپ ہمیشہ درختوں کو کاٹنے سے منع فرماتے تھے۔ دن رات کے محاصرے نے یہود کی ساری اکڑ اور تکبر کو خاک میں ملا دیا۔ تنگ آ کر وہ اس بات پر تیار ہوگئے کہ اپنے مکان اور قلعہ چھوڑ دیتے ہیں،لیکن اپنا
1 شرح الزرقانی علی المواہب، 2/ 508-مدارج النبوۃ، 2/146، 147 ملتقطاً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع