دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            

بنو نضیر کی بدعہدی:

یہود شروع سے ہی اہلِ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں۔ آمنے سامنے مقابلہ کرنے کے بجائے سازشوں اور مکاریوں کے ذریعے اپنے بغض کا اظہار کرنا ان کا شیوہ رہا ہے۔ مدینے کے یہودی غزوۂ بدر کے بعد تو مسلمانوں سے مرعوب ہو گئے ، مگر غزوۂ احد کے بعد انہوں نے پھر سے شرارتیں کرنا شروع کر دی تھیں۔رجیع اور معونہ کے واقعات کے بعد تو ان کی جرأت اتنی بڑھ گئی کہ خود رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو شہید کرنے کا منصوبہ بنا بیٹھے۔ ہوا یہ کہ رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم حضرت عمرو بن امیہ کے دو مقتولین کی دیت کے سلسلے میں یہود کے پاس قبیلۂ بنو نضیر1 تشریف لے گئے۔ چونکہ وہ مسلمانوں کے حلیف تھے اس لیے دیت ادا کرنے میں وہ بھی شریک تھے۔ انہوں نے آپ کو دیکھ کر بظاہر آپ کا خیر مقدم کیا اور ایک مکان کے سائے میں آپ کو بٹھانے کا انتظام کیا، لیکن درحقیقت انہوں نے یہ سازش رچائی کہ چھت سے بڑا پتھر گرا کر آپ کوشہید کر دیں۔ اللہ پاک نے آپ کو اس سازش پر مطلع فرما دیا ۔ آپ اس انداز میں وہاں سے اٹھے جیسے ابھی واپس آتے ہوں، یوں مدینے پہنچ کر آپ نے صحابہ کواس سازش کی خبر دی۔ 2

غزوۂ بنو نضیر کا سبب:

حضور علیہ الصّلوٰۃُوالسّلام کو پتھر سے کچل کر شہید کرنے کی کوشش نہایت گھٹیا اور معاہدہ توڑنے والی حرکت تھی۔ معاہدہ نہ بھی ہوتا تب بھی گھر آئے مہمان کو دھوکے سے قتل کرنا
1 بنو نضیر کے مکانات مدینہ شریف سے تین، چار کلو میٹر کے فاصلے پر تھے۔ قریب ہی کعب بن اشرف کا محل تھا، جبکہ یہ جگہ مسجد قبا سے مشرقی جانب تقریباً 800 میٹر کے فاصلے پر ہے۔ 2 السیرۃ النبویۃ لابن ہشام، ص 378

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن