دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            

واقعۂ بئر معونہ:

رجیع کے واقعے کے بعد ہی ”بئرِ معونہ“ کا واقعہ پیش آیا جو پچھلے واقعے سے زیادہ درد ناک ثابت ہوا۔ رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خدمت میں نجد کا ایک رئیس عامر بن مالک حاضر ہوااور دو گھوڑے اور دو اونٹ تحفے میں پیش کئے ، آپ نے فرمایا : میں مشرک کا تحفہ قبول نہیں کرتا، اس کے بعد آپ نے اسے دین کی دعوت دی۔ اس نے ایمان تو قبول نہ کیا البتہ کہنے لگا: آپ جو باتیں کر رہے ہیں، بڑی عمدہ اور مفیدہیں۔ آپ ایساکریں کہ چند مسلمانوں کو ہمارے علاقے میں بھیج دیں! وہ وہاں لوگوں کو دین کی دعوت دیں، امید ہےکہ وہ دعوت قبول کر لیں گے۔ حضور علیہ الصّلوٰۃُوالسّلام نے فرمایا کہ مجھے نجد کے کافروں سے خطرہ ہے کہ وہ میرے ساتھیوں کو نقصان پہنچائیں گے۔ عامر کہنے لگا: اس کی فکر مت کریں! آپ کے اصحاب کی جان ومال کی حفاظت کا میں ضامن ہوں۔ یوں آپ نے ستر(70) منتخب صحابہ کوبھیج دیا۔1 اس مقدس جماعت کے پاکیزہ افراد میں چار مہاجر اور بقیہ انصاری صحابہ تھے۔2 یہ تمام کے تمام قاری ، شب بیدار اور تہجد گزار بزرگ تھے۔ 3 حضور علیہ الصّلوٰۃُ والسّلام نے ایک خط بنو عامر اور نجد کے رئیسوں کے نام بھی روانہ کیا۔ 4

قاصد کی شہادت:

یہ مقدس حضرات چلتے ہوئے مَعُونہ نامی کنویں کے پاس جا کر اُترے ، یہ کنواں بنو عامر
1 مغازی للواقدی، ص 346، 347 ملخصاً 2 تاریخ الخمیس،1/452 3 بخاری، 2 / 329، حدیث:3064-مغازی للواقدی، ص 347 4 تاریخ الخمیس،1/452

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن