دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
خامیاں موجود تھیں، ان کی اکثریت جہالت اور گمراہی میں غوطہ زن تھی، لیکن قدرت نے ان صحرا کے رہنے وا لوں کو اُس دور میں بھی بعض ایسے اوصاف و کمالات سے نواز رکھا تھا کہ پوری دنیا میں ان کا کوئی ثانی نہ تھا۔ اللہ پاک نے انہیں ہمت و شجاعت، فصاحت و بلاغت، غیرت و حمیت، بے مثال حافظےکی قوت، دریا دلی و سخاوت اور معاملہ فہمی و فرا ست جیسی انمول صفات میں ا یسا یکتا بنایا تھا کہ دنیا کی کوئی قوم اُن کی برابری کا دعویٰ نہیں کر سکتی تھی۔ ان کی ہمت وشجاعت ضرب المثل تھی(اس کی مثالیں دی جاتی)۔ ویران صحراؤں اور ریگستانوں پرمشتمل ہونے کی وجہ سے ان کی معیشت کے ذرائع کافی کمزور تھے لیکن جب وہ سخاوت پر آتے تو دریا بہا دیتے تھے۔ علم و شعور کی ان میں شدید کمی تھی لیکن ان کی قوتِ حافظہ انتہائی غیرمعمولی اور قابلِ رشک تھی۔ را ہِ ہدایت سے وہ کوسوں دور تھے لیکن دیگر امور میں ان کی فہم وفرا ست اور ذہا نت بے نظیر و بے مثال تھی۔ ان میں غدر، دھوکا اور فریب عام تھا لیکن جب وہ کسی سے وعدہ کر لیتے تو پورا کرنے کیلئے جان کی بازی لگا دیتے تھے۔ بعض عبادات میں فحاشی و عریانی کو فروغ دینے والے وہ خود تھے لیکن اپنی عزت و ناموس کے معاملے میں اتنے حساس تھے کہ کشتوں کے پشتے (لاشوں کے ڈھیر ) لگادیتے تھے۔ یوں عرب کے وہ صحرا نشین اوصافِ حمیدہ سے متصف تو تھے لیکن صحیح راہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے وہ ان انمول نعمتوں کو غلط راہوں پر خرچ کر رہے تھے۔ ان کی سخاوت و فیاضی خیرخواہی کے بجائے ناموری اور خود ستائی کیلئے ہوتی، ان کی قوتِ حافظہ اور عالیشان فصاحت نیکی کے فروغ کے بجائے زبان و بیان کا سکہ جمانے کیلئے ہوتی، ان کی ہمت و شجاعت عَلَمِ حق لہرانے کے بجائے انانیت کی تسکین اور قبائلی تعصب کیلئے ہوتی، ان کا ایفائے عہد سچائی کے فروغ اور معاشرے کی تعمیرکے بجائے شہرت اور نام ونمود کی ہوس میں ہوتا، یوں ان کی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن