30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قوم میں اسلام کا مبلغ بن گیا۔ اس غزوہ میں کوئی لڑائی نہیں ہوئی تھی۔1
تین ہجری کے متفرق واقعات:
(1)اسی سال رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے نکاح فرمایا۔ یہ مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ کی صاحب زادی ہیں۔ یہ اولین اسلام لانے والے صحابی حضرت خُنَیس بن حُذافَہ قرشی رضی اللہ عنہ کی زوجہ تھیں۔ ان کے رحلت کے بعد حضور علیہ الصّلوٰۃُوالسّلام نے ان سے نکاح فرمایا اور یوں یہ مسلمانوں کی امی جان بن گئیں۔ آٹھ سال انہوں نے آپ کی خدمت کا شرف پایا ہے۔2
(2)اسی سال رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اپنی صاحب زادی حضرت اُمِّ کلثوم کا حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہما سے نکاح کیا۔ 3
(3)اسی سال رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح فرمایا ۔ یہ عبد اللہ بن حجش رضی اللہ عنہ کی زوجہ تھیں، غزوۂ اُحُد میں ان کی شہادت کے بعد بیوہ ہو گئیں۔ آپ نے ان سے نکاح فرما کر حرمِ نبوی میں رہنے کا شرف بخشا۔ کچھ ہی ماہ بعد ان کا انتقال ہوگیا۔ اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور انہیں جنت البقیع میں اپنے مبارک ہاتھوں سے دفن فرمایا۔4
1 شرح الزرقانی علی المواہب،2/378تا382 ملخصاً
2 ارشاد السارى، 7/ 180، تحت الحديث: 4005ملخصاً-بخارى، ص1319، حديث:5122 ملتقطاً
3 طبقات ابن سعد،8/30 ،31 ملخصاً
4 طبقات ابن سعد،8/90 ،91 ملخصاًو مفہوماً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع