دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            

مژدۂ جاں فزا:

جمالِ نبوت جب اکثر صحابہ کی آنکھوں سے اوجھل تھا اور افواہ سرگرم تھی کہ آپ شہید ہو گئے ہیں تو ایسے ماحول میں حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کی خوش نصیب آنکھوں نے سب سے پہلے رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے رخِ روشن کو پہچانا اور شمع ِ رسالت کے پروانوں کو آپ کے پاس جمع ہونے کیلئے پکارا۔1 آواز سنتے ہی تمام جاں نثار آپ کے پاس جمع ہو نے لگے۔ آپ کو زخمی دیکھ کر صحابہ کا خون کھول اٹھا اور وہ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر آپ کی حفاظت کیلئے کمر بستہ ہوگئے۔ اب کافروں کی فوج کو پوری طرح اندازہ ہوا کہ آپ کہاں ہیں اور کس حالت میں ہیں، انہوں نے آپ کو شہید کرنے کےلیے پورا زور لگا دیا، لیکن اب مجاہدین سنبھل چکے تھے۔ جب صورت حال تھوڑی بہتر ہوئی تو رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فیصلہ فرمایا کہ پہاڑ کی چوٹی پر پہنچا جائے تاکہ زخموں کی دیکھ بھال ہو اور میدانِ جنگ کی کیفیت بھی سامنے رہے۔ چونکہ کافر آپ کے پیچھے تھے اس لیے آپ کو چوٹی پر جاتا دیکھ کر انہوں نے فیصلہ کن حملہ کیا۔ آپ پر تیروں کی بارش کر دی، مگر غلاموں نے بڑی ہمت سے مقابلہ کیا، خوب زخم کھائے، تیروں کو جسموں پر لیا، یہاں تک کہ کئی صحابۂ کرام علیہمُ الرضوان نے اپنے محبوب آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے قدموں پر جانوں کے نذرانے پیش کئے اور جنت کے پروانے حاصل کئے۔

جنگ کون جیتا؟

اس جنگ میں کافروں نے مسلمانوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا لیکن حقیقتاً اپنے
1 المغازی للواقدی، ص235 ، 236 ملخصاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن