دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
فرمایا۔ وحشی غلام1 نے اپنے آقا سے ان کو شہید کرنے پر اپنی آزادی کا سودا کیا ہوا تھا، اس لیے شروع سے ہی حضرت امیر حمزہ کی تاک میں رہا تھا، موقع ملنے پر دور سے چھپ کے ایسے نیزہ مارا کہ آر پار ہوگیا اور آپ شہید ہوگئے۔2 ان کے ساتھ اور بھی کچھ مسلمان شہید ہوئے مگر اب تک مسلمانوں کا پلڑا بھاری تھا۔ جبکہ کافروں کے بڑے بڑے سورما خاک و خون میں مل چکے تھے اور اب ان کے لشکر پر دہشت چھانے لگی، یہاں تک کہ ان کے قدم اکھڑنے لگے، حواس کام چھوڑنے لگے، انہیں اپنی موت اور شکست سامنے نظر آنے لگی تو وہ فرار ہونے کی فکر کرنے لگے اور ان کی صفوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ ان کے سوار دستوں نے چھوٹی پہاڑی کے پیچھے سے تین بار حملہ کرنے کی کوشش کی مگر پہاڑی پر موجود سپاہیوں کی تابڑ توڑ تیر اندازی نے انہیں ہر بار پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

فتح قریب…… لیکن!

اب تک کی جنگ نے کافروں کی عورتوں کو بھی وحشت زدہ کر دیا تھا اور وہ بھی بھاگ رہی تھیں، لیکن ان کی چند خواتین نے ایک چال چلی، وہ آگے بڑھیں، چیخ چیخ کر قریش کو طعنے مارنے لگیں اور ان کی غیرت جگانے لگیں، ان میں سے ایک عورت میدانِ جنگ میں آئی اور ہمت کر کے لشکرِ قریش کے جھنڈے کو زمین سے اٹھا لیا جسے وہ روندتے ہوئے بھاگ رہے تھے، اس نے جھنڈا فضا میں لہرایا اور قوم کو دہائی دی اور ان کی غیرت کو للکارا، اس کے لعن
1 حضرت وحشی رضی اللہُ عنہ بعد میں ایمان لے آئے اور صحابی ہوئے اور کئی جنگوں میں حصہ لیا۔ مسیلمہ کذاب کو انہوں نے اپنے نیزے سے ہلاک کیا تھا۔ 2 بخاری، 3 / 41، حدیث:4072

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن