دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
ڈھلک گئی مگر آپ کے معمول میں کوئی فرق نہ آیا۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ یہ منظر دیکھ کر تڑپ اٹھے، آگے بڑھے، چادر مبارک شانوں پر درست کی، پشتِ انور سے چمٹ گئے اور نہایت غمگسارانہ انداز میں عرض کرنے لگے: یانبی اللہ ! آپ کو اپنے پر وردگار سے اتنی ہی درخواست کافی ہے، اللہ پاک تمام وعدے پورے فرمائے گا، فتح عطا فرماکر آپ کے چہرے کو اور روشن فرمائے گا۔1 آپ کی دعائیں رنگ لائیں، رب کی مدد بھی شاملِ حال رہی، پانچ ہزار فرشتے زرد اور سفید رنگ کے عمامےباندھے شریک ہوئے۔2 جبکہ بے سرو سامانی کے باوجود صحابۂ کرام علیہمُ الرضوان بڑی بے جگری سے لڑے اور شجاعت و بہادری کے وہ جوہر دکھائے کہ دشمن کے دانت کھٹے ہو گئے۔ کافروں کے بڑے بڑے سرداروں کی ہلاکت سے قریش کے لشکر نے حوصلہ ہار دیا اور ہتھیار ڈال کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ مسلمانوں نے کافروں کو گرفتار کرنا شروع کردیا۔ اس جنگ میں کفار کے 70آدمی قتل ہوئے اور اتنے ہی قیدی بنے۔ ان ستر کافروں میں سےکئی ایسے تھے جن کے بارے میں رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے جنگ سے پہلے نورِ نبوت کی روشنی میں بتا دیا تھا کہ یہ کہاں کہاں مریں گے۔جنگ کے بعد صحابۂ کرام علیہمُ الرضوان نے دیکھا تو جیسے آپ نے فرمایا تھا ویسے ہی ہوا۔3اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کا علم بے مثل و بے مثال تھا، کون مرے گا؟ کب مرے گا؟ اور کہاں مرے گا؟ یہ تینوں باتیں غیبی امور سے ہیں، لیکن اللہ پاک نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو ان سب باتوں کا علم عطا فرما دیا تھا۔
1مسلم،ص750،حدیث:4588ملخصاً-سیرتِ حلبیہ، 2/223 ملخصاً 2تفسیر جلالین،پ4،آل عمران،تحت الآیۃ:125،ص60 3مسلم،ص759،حدیث:4621ملخصاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن