30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عبد اللہ نےساتھیوں سے مشورہ کیا کہ اگر ہم انہیں چھوڑ دیں تو یہ مکہ جا کر ہمارے بارے میں بتائیں گے۔ اس سے ہمیں خطرہ ہوگا، جبکہ اگر ان سے لڑیں تو آج حُرمت والا مہینہ جاری ہے۔ آخری فیصلہ یہی ہوا کہ اپنی جان کی حفاظت کی جائے۔ ایک صحابی نے تاک کر تیر مارا جو ایک کافر عمرو کو جہنم لے گیا۔ قافلے کے دو بندے گرفتار ہوئے ایک بھاگ گیا۔ حضرت عبد اللہ قیدی اور مالِ غنیمت لے کر مدینہ واپس لوٹ آئے۔ ہر طرف شور مچ گیا کہ شہرِ حرام میں بندہ قتل کر دیا گیا ہے۔ اس پر آیات نازل ہوئیں جن میں ارشاد ہوا کہ رب کی راہ سے روکنا، کفر کرنا، مسجد حرام میں جانے سے روکنا اور وہاں عبادت کرنے والوں کو نکال دینا اللہ پاک کے نزدیک حرمت والے مہینے میں لڑائی سے بھی بڑا جرم ہے اور فتنہ و فساد پھیلانا قتل سے بھی بڑا جرم ہے۔ 1
غزوۂ بدر الکبریٰ:
مسلمانوں کی کافروں کے ساتھ پہلی سب سے بڑی جنگ ”غزوۂ بدر2 “ہے۔ غزوۂ بدر سے پہلے بھی مسلمانوں اور کافروں کی چھوٹی کچھ لڑائیاں ہوئیں تھیں۔ ایک لڑائی میں جو کافر مارا گیا تھا اس کی موت سے مکہ کے کفار آپے سے باہر ہونے لگے۔ جنگ بدر کا ایک سبب یہ بھی بنا کہ مدینہ شریف میں یہ خبر پہنچی کہ کافروں کا ایک قافلہ مالِ تجارت سے لدا ہوا ملکِ شام سے واپس مکہ جانے والا ہے۔ رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ کیوں نہ ہم
1شرح الزرقانی علی المواہب ،2 /238 تا241ملخصاً
2مدینہ شریف سے کچھ فاصلے پر ایک گاؤں کا نام ہے۔ وہاں ایک کنواں تھا جس کے مالک کا نام بدر تھا، اسی سے اس جگہ کا نام بدر مشہور ہوگیا۔( شرح الزرقانی علی المواہب،2 /255) اب شہرِ مدینہ سے بدر شریف 113کلو میٹر دور ہے جبکہ بائی روڈ یہ مسافت تقریباً152کلومیٹر ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع