دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
دستور تھا کہ جب کسی شخص کی بیوی کے ہاں ولادت کے آثار ظاہر ہوتے تو وہ شخص بچہ پیدا ہو جانے تک اپنی قوم سے چھپا رہتا، پھر اگر اسے معلوم ہوتا کہ بیٹا پیدا ہوا ہے تو خوش ہوجاتا اور اپنی قوم کے سامنے آ جاتا ۔ جب اسے پتا چلتا کہ بیٹی پیدا ہوئی ہے تو وہ غمزدہ ہو جاتا، شرم کے مارے کئی دنوں تک لوگوں کے سامنے نہ آتا اور ا س دوران غور کرتا رہتا کہ اس بیٹی کے ساتھ وہ کیا کرے؟ آیا ذلت برداشت کر کے ا س بیٹی کو اپنے پاس رکھے یا اسے زندہ درگور کر دے جیسا کہ مُضَر، خُزاعہ اور تمیم قبیلے کے کئی لوگ اپنی لڑکیوں کو زندہ گاڑ دیتے تھے۔1

زندہ بیٹی کنویں میں پھینک دی!

بیٹیوں کو زندہ درگور کرنے کے کئی درد ناک واقعات احادیث میں بیان ہوئے ہیں۔ سنن دارمی کی یہ روایت ملاحظہ فرمائیں کہ ایک شخص اپنی داستان کو یاد کرتے ہوئے اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خدمت میں عرض کرنے لگا: یارسولَ اللہ ! ہم زما نۂ جاہلیت میں بُت پرست تھے اور اپنی اولاد کو مارڈالتے تھے، میری ایک بیٹی تھی، جب میں اس کو بلاتا تو وہ میرے بلانے پر خوش ہوتی تھی اور جواب دیتی تھی۔ ایک دن میں نے بلایا تو اس نے حسبِ معمول میری فرمانبرداری کی۔ میں اسے ساتھ لے کر چل پڑا اور گھر کے قریب ایک کنویں پر پہنچا،وہ کنواں زیادہ دور نہیں تھا۔ میں نے اُس کا ہاتھ پکڑااور کنویں میں پھینک دیا،وہ ابو جان! ابو جان! چلّاتی رہ گئی، یہ اس کی زندگی کی آخری آواز تھی۔ یہ دردناک واقعہ سن کر رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر رقت طاری ہوگئی اور آنکھوں سےآنسو جاری ہو گئے۔ حاضرین میں
1 تفسیرخازن،پ14، النحل،تحت الآیۃ: 59، 3 / 127 ، 128 ملتقطاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن