دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
اسی دوران مکہ والوں نے مدینہ کے ایک بااثر سردار عبد اللہ بن اُبی اور اوس و خزرج کےمشرکین کو خط لکھا،جس میں تھا: اِنَّكُمْ آوَيْتُمْ صَاحِبَنَا، وَاِنَّا نُقْسِمُ بِالله لَتُقَاتِلُنَّهٗ، اَوْ لَتُخْرِجُنَّهٗ اَوْ لَنَسِيرَنَّ اِلَيْكُمْ بِاَجْمَعِنَا حَتَّى نَقْتُلَ مُقَاتِلَتَكُمْ، وَنَسْتَبِيْحَ نِسَاءَكُمْ یعنی تم نے ہمارے بندے کو پناہ دے دی ہے، ہم قسم کھا کر کہتے ہیں کہ تمہیں اس کے ساتھ جنگ کرنا پڑے گی یا پھر تمہیں اسے مدینے سے نکالنا پڑے گا۔ ورنہ ہم سب مل کر تم پر حملہ کر دیں گے اور تمہارے مَردوں کو قتل کر کے تمہاری عورتوں کو اپنے استعمال میں لائیں گے۔ اس خط سے عبد اللہ بن ابی اور اس کے دوستوں نے مسلمانوں سے لڑنے کا فیصلہ کر لیا مگر رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے انہیں سمجھایا تو وہ لڑائی سے باز آ گئے۔1

اذنِ جہاد:

جب مکہ والوں کایہ حربہ ناکام ہوا تو انہوں نے مسلمانوں کو پریشان کرنے کیلئے یہ حکمتِ عملی اپنائی کہ چھوٹی چھوٹی ٹولیاں بھیجتے جو مدینہ پاک اور اس کے اطراف میں آ کر لوٹ مار مچا کر بھاگ جاتیں۔ اس وقت تک جہادکی اجازت نہیں تھی تو اس لیےمسلمان مدینہ سے باہر نکل کر حملہ نہیں کرتے تھے۔ آخر کار مسلمانوں کو جہادکی اجازت دی گئی۔ اس وقت یہ آیتِ کریمہ نازل ہوئی: اُذِنَ لِلَّذِیْنَ یُقٰتَلُوْنَ بِاَنَّهُمْ ظُلِمُوْاؕ-وَ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى نَصْرِهِمْ لَقَدِیْرُۙﰳ (۳۹)(پ:17، الحج:39) ترجمہ کنز العرفان:جن سےلڑائی کی جاتی ہے انہیں اجازت دے دی گئی ہے کیونکہ ان پر ظلم کیا گیا ہے اور بیشک اللہ ان کی مدد کرنے پر ضرور قادر ہے۔ یہ پہلی آیت ہے جس میں کفار کے ساتھ جنگ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔اس
1ابوداؤد،3 /212 ،حدیث:3004ملخصاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن