دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
لازم تھا کہ وہ اس منشور پر عمل کریں۔1

اذان کی ابتداء:

مسجد نبوی کی تعمیر کے بعد لوگ پانچوں نمازوں کیلئے جمع ہوتے اور رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی اقتدا میں نماز اد ا کرتے۔ لیکن اولاً نماز کیلئے سب تک خبر پہنچانے کا کوئی طریقہ نہ تھا۔ رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اس پر صحابۂ کرام سے مشورہ فرمایا۔ کئی تجاویز میں سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی یہ تجویز پسند کی گئی کہ نماز کیلئے ایک شخص زور سے اعلان کر دیا کرے۔ 2 لیکن اعلان کے الفاظ اور جملوں کا تعین نہ ہوا۔ اسی دوران حضرت عبد اﷲ بن زید رضی اﷲ عنہ نے خواب میں دیکھا کہ موجودہ اذان کے الفاظ کوئی سنا رہا ہے۔ اس کے بعد حضرت عمر اور دوسرے کئی صحابہ کو بھی اسی قسم کے خواب نظر آئے۔ آپ نے اس کو مِن جانبِ اﷲ سمجھ کر قبول فرمایا اور حضرت عبد اﷲ کو حکم دیا کہ وہ حضرت بلال کو اذان کے کلمات سکھائیں، کیونکہ ان کی آواز زیادہ بلند ہے۔ چنانچہ اسی دن سے اذان کا طریقہ جاری ہوا جو آج تک افق میں گونج رہاہے اور قیامت تک گونجتا رہے گا۔3

حضرت عائشہ سے شادی:

ہجرت کے پہلے سال کے اہم ترین واقعات میں سے ایک سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی رخصتی ہے۔ ہجرت سے پہلے ہی آپ سے نکاح ہوگیا تھا، مگر ان کی رخصتی ہجرت کے پہلے سال ہوئی۔ مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ایک پیالہ دودھ سے
1السیرۃ النبویۃ لابن ہشام، 203 2بخاری ،2/220،حدیث:604 3شرح الزرقانی علی المواہب ، 2/195 ،196ملتقطاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن