دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            

رشتۂ اخوت اور منشورِ مدینہ:

مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم جب مدینہ تشریف لائے تو اب صورت حال یہ ہو گئی کہ کئی طرح کے لوگ ایک ساتھ جمع ہو گئے۔ یہ وہ دور تھا جس میں قبائلی، علاقائی اور لسانی عصبیت اپنے عروج پر تھی۔ اب کچھ مسلمان خزرج اور کچھ اوس سے تعلق رکھتے تھے، کچھ مہاجر تھے تو کچھ یہودیت چھوڑ کر راہِ راست پر آئے تھے۔ مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے محسوس فرمایا کہ اب مسلمانوں کو ایک ایسی ڈور میں جوڑا جائے جس کی بنیادنسل، رنگ، زبان اور علاقےوغیرہ سے ماورا ہو اور یہ رشتہ ایسا پختہ ہو کہ سب باہم شیر وشکر ہو جائیں۔ ایک وجہ یہ بھی تھی کہ مہاجرین چونکہ محض رضائے الٰہی کیلئے گھر بار، مال و جائیداد وغیرہ سب چھوڑ کر مدینہ آگئے تھے، اب یہاں نہ ان کے پاس مال تھا نہ اسباب۔ ایسے میں مہاجرین و انصار میں مسائل نہ ہوجائیں اس کےحل کیلئے آقا کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے یہ طریقہ اختیار فرمایا کہ مہاجرین اور انصار کو بلایا اور ایک جگہ جمع کر کے ان سے فرمایا: تَآخُوْا فِي الله اَخَوَيْنِ اَخَوَيْنِ یعنی اللہ کی رضا کیلئے آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ! اس طرح آپ نے ہر مہاجر کو کسی نہ کسی انصاری کا بھائی بنا دیا۔1 آپ کے اس اقدام کی برکت سے مہاجرین و انصار کے درمیان اجنبیت کی دیواریں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے فنا ہوگئیں۔ اس رشتے کی برکت سے انصار اپنے خونی رشتہ داروں کی طرح اپنے مہاجر بھائیوں کا خیال رکھتے تھے۔ یہاں تک کہ اپنا سب کچھ ان پر نثار کرنے کو تیار ہو گئے۔ مواخات کے ساتھ ساتھ آپ نے ایک منشور بھی مرتب فرما کر اسے تمام اہلِ مدینہ کیلئے نافذ فرمایا۔ مدینہ کے رہنے والوں کیلئے
1وفاء الوفا، 1/267ملخصاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن