دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
حجرے بعد میں،اس میں درس ہے کہ مسجد ایک معاشرے کیلئے کتنا ضروری ہے۔ حقیقت یہی ہے کہ اسلامی معاشرے کے قیام کی پہلی بنیادمسجد ہے۔ اسی سے معاشرے میں عقیدہ، عمل، آداب اور طرزِ معاشرت میں تبدیلی آتی ہے۔ مسجد سے ہی اسلامی تعلیمات کا فروغ ہوتا ہے اور مسجدسے ہی قرآن و حدیث کی تبلیغ ہوتی ہے۔ مسجد میں ہونے والی پانچ وقت کی نمازِ باجماعت اور جمعہ کا اجتماع و خطبہ مسلمانوں کو مقصدِ حیات پانے کی فکر دیتے ہیں۔ مسجد کے یہی اجتماعات مسلمانوں سے ذات پات، مال دولت، منصب اور علاقائیت کی تقسیم دور کر دیتے ہیں۔ یہی چیزیں جب ختم ہوں تو باہمی محبت و الفت اور بھائی چارہ قائم ہوتا ہے۔ مسجد کے ساتھ ہی ایک چبوترہ بھی بنایا گیا، جسے صفہ کہتے ہیں۔ یہ ان صحابہ کیلئے تھا جو دور دراز سے دین سیکھنے آتے تھے۔ وہ یہاں رہتے اور دینی تعلیم سےاپنا ظاہر و باطن سنوارتے تھے۔ ان میں ایک بڑی تعداد مہاجر صحابۂ کرام کی تھی، اصحابِ صفہ کی تعداد کم زیادہ ہوتی رہتی تھی۔

اہلِ بیت کی مدینہ آمد:

مسجد اور حجروں کی تعمیر کے بعد آپ نے اپنے گھر والوں کو مدینہ بلانے کا اہتمام فرمایا۔ آپ نے حضرت زید بن حارثہ اور حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہما کوضروری زادِ راہ اور سامان عطا فرما کر مکہ جانے کا حکم دیا۔ یہ دونوں آپ کے اہلِ بیت کو وہاں سے بخیر و عافیت لے آئے۔ ان میں آپ کی زوجہ حضرت سودہ، خادمہ حضرت امِّ ایمن اور ان کے بیٹے حضرت اسامہ، صاحبزادیوں میں سے حضرت امِّ کلثوم اور حضرت فاطمہ شامل تھیں۔ آپ کی ایک صاحبزادی حضرت زینب کو ان کے شوہر نے آنے سے منع کر دیا جبکہ حضرت رقیہ اس وقت حضرت عثمانِ غنی کے ساتھ ملکِ حبشہ میں تھیں۔ رضی اللہ عنہم 1
1سیرت حلبیہ، 2/108،109 ملخصاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن