دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
اس کھلی جگہ پر بیٹھ گئی جہاں آج کل مسجد نبوی شریف ہے۔ پل بھر میں بنو نجار کی بچیاں آتی ہیں اور محوِ نغمہ سرائی ہوتی ہیں کہ نَحْنُ جَوَارٍ مِنْ بَنِی النَّجَّارِ یَا حَبَّذَا مُحَمَّدٌ مِّنْ جَارٍ1 ان کے محبت بھرے شعر سن کر آپ نے ان سےپوچھا:کیا واقعی تم مجھ سے محبت کرتی ہو؟ عرض کی:جی ہاں یارسولَ اللہ ! تو رحمتِ عالم نے ارشاد فرمایا: اَنَا وَاللہ اُحِبُّکُنَّ یعنی بخدا! میں بھی تم سے محبت کرتا ہوں(یہ جملہ تین بار فرمایا۔)2

حضرت ابو ایوب کی سعادت:

اونٹنی بیٹھنے کے بعد رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے پوچھا کہ اس جگہ کے قریب کس کا گھر ہے؟ حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے عرض کی:میرا گھر! یہ رہا اس کا دروازہ! آپ نے انہیں اپنی میزبانی کیلئے منتخب فرمایا۔3 وہ اپنے مقدر پر ناز کرتے آئے اور آپ کاسامان لے گئے۔ سینکڑوں غلاموں کی موجودگی میں میزبانیِ رسول کا اعزاز ان کے حصے میں آیا۔ سات ماہ تک حضرت ابو ایوب انصاری کا گھر رشکِ جنت بنا رہا کہ آپ وہیں رہے۔ اس دوران انہوں نے آپ کی خوب خدمت کی۔ کھانا بنا کر آپ کی بارگاہ میں بھیجتے۔ آپ حسبِ ضرورت تناول فرماتے، جو بچ جاتا حضرت ابوایوب اور ان کے گھر والے بڑے شوق سے کھاتے۔ بلکہ آپ کی مبارک انگلیوں کے نشانات تلاش کر کر کے وہاں سے بطور تبرک لیتے۔ 4
1 ترجمہ: ہم بنو نجار کی لڑکیاں ہیں!حضرت محمد صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کیسے اچھے ہمسائے ہیں۔ (فتاوٰی رضویہ، 15/701 ،702 بتغیر قلیل) 2دلائل النبوۃ للبیہقی، 2/508-سبل الہدی، 3/274 3 طبقات ابن سعد،1/183 4طبقات ابن سعد،1/183-مسند احمد،9/135، حدیث: 23576

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن