30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خادم و مخدوم کا فرق ظاہر کرنے کیلئے آپ پر چادر تان کر کھڑے ہو گئے۔ اب سب سمجھ گئے کہ آقا کون ہے اور غلام کون؟1
قبا میں قیام:
سب سے ملاقات کے بعد آپ مدینہ پاک کے نواحی علاقے قُبا پہنچے، وہاں کے سردار حضرت کلثوم بن ہدم رضی اللہ عنہ کو عزت دینے کیلئے انہی کے مکان میں قیام فرمایا۔ یہ ربیع الاول کا مہینہ، ستمبر 622 عیسوی کے ایام تھے جب آپ قبا میں تشریف لائے۔ کچھ دن بعد حضرت مولا علی کَرَّم اللہ وجہہ الکریم بھی ہجرت فرما کر یہیں پہنچے۔ آپ نے انہیں بلایا، پتہ چلا کہ ان کے لیے اب چلنا دشوار ہے ، کیونکہ پاؤں سے خون جاری ہے۔ حضرت مولا علی نے مکہ میں امانتیں واپس لوٹانے کے بعد ہجرت کی اور سارا سفر پیدل کیا جس کی وجہ سے مبارک پاؤں پھول گئے، آبلے بن گئے اور خون بہنے لگا۔ آپ خود ان کے پاس تشریف لے گئے، انہیں گلے لگایا اور پاؤں دیکھ کر گریہ فرمانے لگے۔ پھر اپنا لعاب مبارک ان کے پاؤں پر ملا جس سے تکلیف ختم ہوگئی۔2
اسلام کی پہلی مسجد:
قبا شریف میں آپ نے کچھ دن قیام فرمایا۔ اسی دوران آپ نے وہاں مسجدِ قبا3 کی بنیاد
1بخاری ، 2/594، حدیث:3906ملخصاً
2السیرۃ النبویۃ لابن ہشام، 197- شرح الزرقانی علی المواہب،2/152
3 مسجدِ قبا تاریخِ اسلام کی پہلی مسجد ہے، یہ مدینہ شریف کے جنوب میں تقریباً تین کلو میٹر کے فاصلے پر واقع بستی قبا میں ہے۔ رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم بعد میں بھی اس مسجد کی زیارت کیلئے کبھی سوار اور کبھی پیدل تشریف لے جاتے اور دو رکعت ادا فرماتے تھے۔ آپ کافرمان ہے: مسجدِ قبا میں نماز پڑھنا عمرے کے برابر ہے۔ (ترمذی، 1/348، حدیث324) منقول ہے کہ آپ نے قبا میں تین، دس، چودہ یا بائیس دن تک قیام فرمایا۔( البدایہ وا لنہایہ، 2/584 بتغیر قلیل)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع