دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
جا کر دیکھنا چا ہیے کہ کہیں اس میں نہ ہوں۔ دوسرے نے کہا: اندر جانے کا فائدہ؟ دیکھ نہیں رہے کہ غار کے دہانے پر مکڑی کا جالا تنا ہوا ہے جو پورے کا پورا سالم ہے، پھرکبوتری کا گھونسلا ہے، جہاں وہ اطمینان سے بیٹھی ہے، اگر وہ لوگ غار میں جاتے تو مکڑی کا جالا بھی ٹوٹا ہوا ہوتا اور کبوتر بھی اڑ جاتے۔ یہ معقول دلیل سن کر سب نے غار میں داخل ہونے کا ارادہ ترک کر دیا(چھوڑ دیا)۔1 (یہ دونوں کام قدرت کی طرف سے آپ کے غار میں تشریف لے جانے کے بعد ہوئے تھے) درحقیقت یہ سارے انتظامات اللہ پاک کی طرف سے اپنے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی حفاظت کیلئے تھے۔ ابوجہل بڑا تیز اور چالاک شخص تھا، واپس پلٹتے ہوئے کہنے لگا: مجھے لگ رہا ہےکہ محمد ( صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ) ہمارے آس پاس ہی ہیں،مگر ان کے جادو کی وجہ سے ہم انہیں دیکھ نہیں پا رہے۔2

خاندانِ ابوبکر کی خدمات:

مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اپنے رفیق حضرت ابوبکر صدّیق رضی اللہ عنہ کے ساتھ تین دن اور تین رات تک غار میں روپوش(پوشیدہ طور پر)رہے۔ اس دوران حضرت ابوبکر کے ایک صاحبزادے رات کے اندھیرے میں آ کر مشرکین کی دن بھر کی کاروائیوں کی رپورٹ پیش کرتے۔ حضرت ابوبکر کے ایک آزاد کردہ غلام حضرت عامر بن فُہَیْرَہ اسی پہاڑ کے آس پاس بکریاں چراتے۔ ایک طرف تو غار کی حفاظت کرنا مقصد ہوتا دوسرا یہ کہ
1 اخبارمکۃللفاکہی،4/79تا83،حدیث:2410تا2417ملتقطاً 2 امتاع الاسماع،5/269

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن