دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
(منصوبے کےمطابق عمل) کی کوششوں میں لگے رہے۔یہ ربیع الاول مطابق ستمبر 622 عیسوی کی ایک شام ہے، سورج آہستہ آہستہ مغرب کی طرف آگے بڑھ رہا ہے، یہاں تک کہ آنے والی تاریخی رات نے ہر شے کو اپنی آغوش(لپیٹ) میں لے لیا اور ہر طرف گہرا اندھیرا چھا گیا۔ کافروں کےقبیلوں سے منتخب افراد نے شیطانی منصوبے کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے مکانِ عالیشان کا محاصرہ (گھیراؤ)کر لیا۔ ہاتھوں میں ننگی تلواریں لیے یہ منتظر تھے اور ٹائم پاس کرنے کیلئے آپ کی تعلیمات کو یاد کرتے ہوئے ان کا مذاق اڑا رہے تھے۔ اتنے میں دربارِ رسالت کا دروازہ کھلا، آپ سورۂ یٰسین شریف پڑھتے ہوئے بڑے اطمینان اور سکون کے ساتھ باہر تشریف لے آئے اور اس کی آیت1 پڑھ کر ان کافروں پر پھونک دی۔ سب اندھے ہوگئے،نیند غالب آ گئی اور ساری منصوبہ بندی دھری کی دھری رہ گئی۔آپ اپنے رفیقِ سفر حضرت ابوبکر صدیق کے گھر پہنچے اور ان کے ساتھ مل کر سفرکی پہلی منزل ”غارِ ثور2“ کی طرف روانہ ہو گئے۔صبح ہوئی تو کافروں کو پتہ چلا کہ سونے والے مولائے کائنات حضرت علی کَرَّم اللہ وجہہ الکریم ہیں۔ سارے منصوبے خاک میں مل گئے اور کافر آپ کو تلاش کرنے کی فکر میں لگ گئے۔3
1وہ آیتِ مبارکہ یہ تھی: وَ جَعَلْنَا مِنْۢ بَیْنِ اَیْدِیْهِمْ سَدًّا وَّ مِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَاَغْشَیْنٰهُمْ فَهُمْ لَا یُبْصِرُوْنَ(۹)ترجمہ کنز العرفان: اور ہم نے ان کے آگے دیوار بنادی اور ان کے پیچھے (بھی) ایک دیوار (بنادی) پھرانہیں اوپر سے (بھی) ڈھانک دیا تو انہیں کچھ دکھائی نہیں دیتا۔( تفسیرخازن،پ9،الانفال ،تحت الآیۃ:30 ،2/ 192) 2 غارِ ثور مکۂ مکرمہ کی دائیں جانِب ”محلۂ مسفلہ“ کی طرف کم و بیش چار کلومیٹر پر واقِع جبلِ ثور میں ہے۔ غارسطحِ سمندر سے تقریباً 748 میٹر بلند جبکہ اس کی لمبائی 18 بالشت اور چوڑائی 11 بالشت ہے۔ اس کا چھوٹا دَہانہ تقریباً نصف میٹر کھلا ہے، غار میں کھڑے ہوں تو سر چھت سے لگتا ہے۔اندر چھ سات افراد کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔(ماہنامہ فیضانِ مدینہ1440 ہجری، ص47 ملتقطاً) 3 طبقات ابن سعد، 1/177ملخصاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن