دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
مسئلہ حل ہو جائے گا۔ سب کی شرکت کی وجہ سے بنو ہاشم قصاص نہ لے سکیں گے اور دیت قبول کرنے کے سوا ان کے پاس کوئی چارہ نہ ہوگا۔ جتنی دیت وہ طلب کریں گے ہم مل کر ادا کر دیں گے۔ شیطان یہ سن کر گویا خوشی سے ناچنے لگا اور اپنے روحانی شاگرد کو ایسی دور کی کوڑی لانے پر خوب داد دی۔ پھر سب اس فیصلے پرمتفق ہو گئے۔1

اللہ پاک کی خفیہ تدبیر:

ایک طرف کافر یہ منصوبے بنا رہے تھے، جبکہ دوسری طرف حضرت جبرائیل علیہ السلام ان کی اطلاع مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو دے رہے تھے۔ قرآنِ کریم میں اس واقعے کے بارے میں ارشاد ہوتا ہے: وَ اِذْ یَمْكُرُ بِكَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِیُثْبِتُوْكَ اَوْ یَقْتُلُوْكَ اَوْ یُخْرِجُوْكَؕ-وَ یَمْكُرُوْنَ وَ یَمْكُرُ اللّٰهُؕ-وَ اللّٰهُ خَیْرُ الْمٰكِرِیْنَ(۳۰)(پ9،الانفال:30) ترجمہ: اور اےمحبوب یاد کرو جب کافر تمہارے ساتھ مکر کرتے تھے کہ تمہیں بند کرلیں یا شہید کردیں یا نکال دیں اور وہ اپنا سا مکر کرتے تھے اور اللہ اپنی خفیہ تدبیر فرماتا تھا اور اللہ کی خفیہ تدبیر سب سے بہتر۔2 ایسا ہی ہواکہ اللہ پاک کی سب سے بہتر تدبیر کی برکت سے اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا بال بھی بیکا نہ ہوا۔ آپ کو مدینہ شریف ہجرت کی اجازت مل گئی اور حضرت جبرائیل علیہ السلام نے یہ بھی عرض کیا کہ آج رات بستر میں آرام نہ فرمائیں۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا معمول تھا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے گھر دن میں ایک بار صبح یا شام تشریف لے جاتے، لیکن اس دن عین دوپہر کے وقت آپ وہاں تشریف لے گئے۔
1 سیرت حلبیہ،2/34 ،35 ملخصاً-دلائل النبوۃ لابی نعیم ، ص115 تا 117 2 تفسیر طبری،سورۃ الانفال،6/226،تحت الآیۃ:30-السیرۃ النبویۃ لابن ہشام،ص192 ،193

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن