دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
کی طرف ہجرت کر جاتا۔ جو چپکے سے مدینے شریف کی طرف نکل جاتے وہ تو عافیت میں رہتے لیکن جن کی روانگی کی بھنک بھی کافروں کو پڑ جاتی انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا۔

سب سے پہلے مہاجر:

سب سے پہلے ہجرتِ مدینہ کی سعادت پانے والے صحابی حضرت ابوسلمہ عبد اللہ بن عبدالاسد مخزومی رضی اللہ عنہ ہیں۔ یہ پہلے حبشہ بھی گئے تھے، کئی سال بعد جب واپس آئے تو کفار نے انہیں پھر تشدد و اذیت کانشانہ بنایا۔ جب انہیں پتہ چلا کہ مکہ سے چند سو میل کے فاصلے پر موجود بستی میں مسلمانوں کی کافی تعداد آباد ہے تو انہوں نے مزید ظلم سے بچنے کے لیے وہاں ہجرت کی۔ اولاً ان کی اہلیہ اور ان کے صاحبزادے حضرت سلمہ بھی ساتھ تھے، مگر کافروں نے اطلاع پر ان کی اہلیہ اور ان کے لختِ جگر کو روک لیا۔ مگر حضرت ابوسلمہ نے اپنی منزل سے رخ نہیں پھیرا اور منزل پرپہنچ کر ہی دم لیا۔ ان کی یہ ہجرت ”بیعت عقبۂ ثانیہ“سے پہلے ہوئی۔ 1 انصاری صحابی حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ ہجرت کی داستان بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: اَوَّلُ مَنْ قَدِمَ عَلَيْنَا مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ وَابْنُ اُمِّ مَكْتُومٍ، وَكَانَا يُقْرِئَانِ النَّاسَ، فَقَدِمَ بِلَالٌ وَسَعْدٌ وَعَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ، ثُمَّ قَدِمَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فِي عِشْرِينَ مِنْ اَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَدِمَ النَّبِىُّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ یعنی سب سے پہلے جو صحابہ ہمارے پاس پہنچے وہ (1)حضرت مصعب بن عمیر اور (2) حضرت ابنِ اُمِّ مکتوم تھے، وہ دونوں لوگوں کو قرآن پڑھانے لگےپھر جنابِ(3) عمار و (4)بلال اور(5) سعد آگئے پھر حضرت عمر بن خطاب بیس(20) صحابۂ کرام کی جماعت کے ساتھ آپہنچے۔پھر نبی کریم صلی اللہ
1 السیرۃ النبویۃ لابن ہشام،ص186ملخصاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن