دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
کر خانہ کعبہ کا طواف کرتے، عورتیں بھی کھلی قمیص کے سوا سارے کپڑے اتار دیتی تھیں۔1 ایسی جاہلانہ رسومات اور شرائط کی وجہ سے انہوں نے حج و عمرہ جیسی مقدس عبادات کو تبدیل کر کے رکھ دیا تھا، یوں ان عبادات سےتقوی وپرہیزگاری کے بجائے فحاشی و عریانی کو فروغ ملنے لگا۔ عبادتوں کے ساتھ ساتھ انہوں نے دیگر معاشرتی امور میں بھی ایسی ایسی جاہلانہ رسمیں پیدا کر ڈالیں جنہیں سوچ کر عقل حیران ہوتی ہے۔

زما نۂ جاہلیت کا قانونِ قصاص:

زما نۂ جاہلیت میں رائج خرابیوں میں سےا یک یہ بھی تھی کہ غریب اور امیر کیلئے معیار اور قانون الگ الگ تھا۔ وہ اپنے معاملات میں خود ساختہ تصورات کو سامنے رکھتے اور جس طرح من میں آتا ظلم و جبر کی داستانیں رقم کرتے تھے۔ قصاص کے معاملے میں ان کا یہ اصول تھا کہ مقتول اگر قوم کا بڑا ہے اور اس کاقاتل غریب، غلام یا فقیر ہے تو مقتول کے وارثین اصل قاتل کو قتل کرنے کے بجائے اس کے خاندان اور قبیلے سے مقتول کے پائے (برابر)کے کسی آدمی کو قتل کردیتے تھے۔ یوں ایک شریف آدمی بغیر کسی جرم کے قصاصاً قتل کر دیا جاتا تھاحالانکہ اس کا قاتل سے کوئی قریبی تعلق یا واسطہ نہ ہوتاتھا۔ تفسیر قرطبی میں ہے کہ زما نۂ جاہلیت میں جب کوئی قبیلہ عزت و طاقت والا ہوتااور اس کا کوئی غلام قتل کر دیا جاتا، قاتل کا تعلق کسی اور قبیلے سے ہوتا، تو اب طاقت ور قبیلے والے کہتے کہ ہم بدلے میں غلام نہیں آزاد قتل کریں گے۔ جب کوئی عورت قتل ہو جاتی تو وہ کہتے کہ ہم بدلے میں
1 بخاری،1/557،حدیث:1665ملخصاًو ماخوذاً-السیرۃ النبویہ لابن ہشام،ص81

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن