دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
(جسم و روح کو پاک کرنے) والی نگاہِ باکمال کا کرشمہ ہے کہ بغیر پڑھائے سینوں کو علم و عرفان سے بھر دیا تھا، جبھی حضرت جابر یہ عقیدہ دے رہے ہیں کہ ” اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم بیعت لے رہےتھے اور جنت تقسیم کر رہے تھے “

انصار میں بارہ نقیب:

بیعت کا عمل مکمل ہو جانے کے بعد مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے انصار میں بارہ نقیب(سردار) مقرر فرمائے، نو خزرج اور تین اوس کے قبیلے سے۔1 اس کے بعد یہ تمام حضرات اپنے اپنے بستروں میں واپس چلے گئے۔یہ وہ بیعت ہے جسے اسلامی تاریخ میں ”بیعتِ عقبہ ثانیہ“ کے نام سے یاد کیا جاتاہے ۔ یہی وہ بیعت ہے کہ جو اسلام اور اہلِ اسلام کے عروج اور غلبے کا باعث بنی۔ یہی وہ بیعت ہے جو شمعِ رسالت،ماہِ نبوت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اور ان کے پروانوں کے مدینہ شریف ہجرت فرمانے کا سبب بنی۔ یہی وہ بیعت ہے جس کی برکت سے ایک ایسی صبح طلوع ہوئی جس نے کائنات کے ذرے ذرے کو چمکا دیا۔ یہی وہ بیعت ہےجس نے نہ صرف انصار کےان خوش نصیبوں کے مقدر کو چمکایا بلکہ پوری انسانیت کوبھی بیدار کیا۔ لاکھوں رحمتیں اور سلام ہوں انصار کے ان خوش بختوں پر جنہوں نے اپنے وعدے وفا کرنے میں سب کچھ قربان کر دیا اور پرچمِ اسلام کے اولین محافظ اور علم بردار بنے ۔

کافروں کی شرارتیں:

صبح ہوئی تو ساری احتیاطی تدبیریں اختیار کرنے کے باوجود مکہ کے کافروں تک اس مقدس اجتماع کی بھنک پڑ گئی، وہ آگ بگولا ہو گئے اور اس بات کی تحقیقات کرنے لگے۔
1 مسند احمد، 25/89تا93، حدیث: 15798ملتقطاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن