دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
نے عرض کی: يَا رَسُولَ الله، عَلاَمَ نُبَايِعُكَ؟یعنی یارسولَ اللہ! ہم کس چیز پر آپ کی بیعت کریں؟ ارشاد فرمایا: تُبَايِعُونِيْ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِي النَّشَاطِ وَالْكَسَلِ ، وَالنَّفَقَةِ فِي الْعُسْرِ وَالْيُسْرِ، وَعَلَى الأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ ، وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ ، وَاَنْ تَقُوْلُوْا فِي الله ، لَا تَخَافُونَ فِي الله لَوْمَةَ لاَئِمٍ ، وَعَلٰى اَنْ تَنْصُرُوْنِيْ ، فَتَمْنَعُوْنِيْ اِذَا قَدِمْتُ عَلَيْكُمْ مِمَّا تَمْنَعُوْنَ مِنْهُ اَنْفُسَكُمْ ، وَاَزْوَاجَكُمْ ، وَاَبْنَاءَكُمْ ، وَلَكُمُ الْجَنَّةُ یعنی تم ان باتوں پر میری بیعت کرو کہ (1) مستعدی اور بے ہمتی کی سب حالتوں میں تم بات سنو گے اور فرماں برداری کرو گے۔ (2)تنگی اور خوشحالی دونوں حالتوں میں مال خرچ کرو گے۔ (3)نیکی کا حکم دو گے اور برائی سے منع کرو گے۔ (4)تم رب کریم کیلئے گفتگو کرو گے اور راہِ خدا میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نہیں کرو گے۔ (5) تم میری مدد و معاونت کرو گے اور جب میں تمہارے پاس آؤں توتم ہر اس چیز سے میرا دفاع کرو گے جس سے تم اپنا اور اپنے گھر والوں( آل اولاد) کا دفاع کرتے ہو۔ (6)اگر تم بیعت پوری کرو گے تو تمہارے لیے جنت ہے۔ 1حضرت جابر بن عبد اللہ فرماتے ہیں: ہم سب بیعت کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے۔ حضرت ابو الہیثم رضی اللہ عنہ نے اس دوران عرض کی: یا رسولَ اﷲ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ! ہم لوگوں کے یہودیوں سے پرانے تعلقات ہیں۔ اب ظاہر ہے کہ ہمارے مسلمان ہو جانے کے بعد یہ تعلقات ٹوٹ جائیں گے۔کہیں ایسا نہ ہو کہ جب اﷲ پاک آپ کو غلبہ عطا فرمائے تو آپ اپنے وطن مکہ چلے آئیں اور ہم لوگوں کو تنہا چھوڑ دیں؟ (یعنی فراق اور جدائی کا یہ غم ہم سے برداشت نہیں ہو پائے گا۔ ) یہ سن کر رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نےمسکراتے ہوئے ارشاد فرمایا: بَلِ الدَّمَ الدَّمَ،
1 مسنداحمد،23/22، 23،حدیث:14653

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن