دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
لی تھی۔ بیعت یہ تھی کہ وہ اللہ پاک کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گے، چوری اور بدکاری نہیں کریں گے، وہ اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے پر جھوٹے بہتان نہیں باندھیں گے اور رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے احکام کی تعمیل کریں گے اور آپ کی نافرمانی نہیں کریں گے۔ ان تمام باتوں پر غور کریں تو یہی سامنے آتا ہے کہ یہی اسلامی معاشرے کے بنیادی اصول اور مرکزی خدو خال ہیں۔ یہی وہ تعلیمات ہیں جن کی ترویج و اشاعت کیلئے آپ تشریف لائے تھے، اسی لیے یہ نہیں ہوسکتا تھا کہ انہیں توحیدو رسالت کی تلقین کی جائے اور پھر انہیں اپنے خود ساختہ مفاسد (برائیوں) پر قائم رہنے کیلئے چھوڑ دیا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ان سے اسلامی معاشرے کی بنیاد بننے والے امورپر بیعت لی۔ اس میں ہمارے لیے درس ہےکہ ہم بھی ہمیشہ اسلامی معاشرے اور اسلامی تہذیب کو ظاہر کر نے والے امور پر کمر بستہ (قائم) رہیں اور اپنی شان اور استطاعت کے مطابق ان امور کے فروغ کی طرف توجہ دیں جو اسلام کی ترویج و اشاعت کا سبب بنتے ہیں۔ اللہ پاک اس کی توفیق مرحمت فرمائے۔

حضرت مصعب بن عمیر کی کوششیں:

حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ اولین ایمان لانے والوں میں سے تھے۔ یہ مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے قریبی ساتھی اور قرآنِ پاک کے ماہر صحابی تھے، یہ مدینہ شریف پہنچے اور حضرت اَسعد بن زُرَارہ رضی اللہ عنہ کے مکان پر قیام کیا، وہاں پہنچتے ہی انہوں نے بھرپور طریقے سے دین کی دعوت دینا شروع کر دی۔ مدینے کے نامور اور بڑے بڑے سردار ان کی دل نشین اور دل پذیر گفتگو کے سامنے دل ہار بیٹھے اور دامنِ اسلام سے وابستہ ہو گئے۔ ان کی پُراثر دین کی دعوت نے اہلِ مدینہ کے دلوں کو چھو لیا اور تھوڑے ہی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن