دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
درگور (دفنانے)کرنے سے بچیں گے اور کسی بھی نیک کام میں اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی نافرمانی نہیں کریں گے۔ آپ نے ان سے فرمایا: فَاِنْ وَفَّيْتُمْ فَلَكُمُ الْجَنَّةُ وَاِنْ غَشِيْتُمْ مِنْ ذٰلِكَ شَيْئًا، فَاَمْرُكُمْ اِلٰى الله اِنْ شَاءَ عَذَّبَكُمْ، وَاِنْ شَاءَ غَفَرَ لَكُمْ یعنی اگر تم نے یہ عہد وپیمان پورا کیا توتمہارے لیے جنت ہے اور اگر تم نے ان ممنوعہ کاموں میں سے کسی کا ارتکاب کیا تو پھر تمہارا معاملہ رب کے سپرد (حوالے)ہے، وہ چاہے تو سزا دے اور چاہے تو معاف فرما دے۔1 بارہ افراد کی اس بیعت کو ”بیعتِ عقبہ اولیٰ“ کہا جاتا ہے۔

مدینے کے اولین مبلغ:

یہ حضرات نومسلم تھے اور دینی تعلیمات سے ٹھیک طرح واقف نہ تھے، نیز پچھلے سال اسلام قبول کر کے جو لوگ واپس مدینہ گئے اور وہاں اسلام کی تبلیغ شروع کی تو انہیں ایک ایسے مبلغ کی ضرورت محسوس ہوئی جسے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خدمت میں زیادہ حاضری کا شرف ملا ہو، نازل شدہ قرآنِ پاک سے واقف ہو، اسلامی تعلیمات سے ٹھیک طرح آگاہ ہو، اس لیے انہوں نے عرض کی کہ تعلیم و تربیت اور تبلیغِ دین کیلئے ایک مبلغ ان کےساتھ بھیجا جائے۔2 نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کو ان کے ساتھ روانہ فرمایا۔ حضرت مصعب کو مدینہ والے ”مُقْرِی“ یعنی معلم و استاذ کے لقب سے یاد کرتے تھے۔3 اوس و خزرج کے مابین اس وقت تک دشمنی اور عداوت کی آگ آخری سانس لے رہی تھی لیکن حضرت مصعب کے پیچھے سب کے سب نماز پڑھ لیتے تھے اور ان پر
1 مسنداحمد، 37/415 ، حدیث:22754 2 السیرۃ النبویۃ لابن کثیر، 2/180 3 السیرۃ النبویۃ لابن کثیر، 2/181

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن