دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Seerat e Mustafa Jan e Rehmat | سیرت مصطفی جان رحمت

book_icon
سیرت مصطفی جان رحمت
            
کرسی وغیرہ کی سیر کرتے ہوئے لامکاں تشریف لے گئے، جہاں سر کی آنکھوں سے ربِّ کریم کا دیدار فرما کر واپس تشریف لائے۔ یہی وہ سفر ہے جس میں ربِّ کریم نے آپ کو پانچ نمازوں کی فرضیت کا تحفہ عطا فرمایا۔

معراج کی حکمتیں:

اس سفر مقدس کے اسرار و رموز (حکمتیں)تو بےشمار ہیں، سرِدست چند پیش ہیں؛ (1)رات کے تھوڑے سے حصے میں اتنے طویل سفراور پیش آنے والے عظیم الشان واقعات کی طرف نظر جائے تو حیرت سے آنکھیں کھلی رہ جاتی ہیں کہ یہ سب کیسے ہوا؟ لیکن نظر اس طرف جائے کہ یہ سیر کروانے والی ذات قادر وقدیر ہے تو شکوک و شبہات کے سارے جالے ختم ہوجاتےہیں اور ایمان و ایقان کی ٹھنڈک سے دل کو تسکین(راحت) ملتی ہے۔ (2)معجزۂ معراج ان عظیم واقعات سے ہے جو اللہ پاک نے مشکل حالات کے بعد آپ کو عزت و تکریم سے نوازنے کیلئے عطا فرمائے۔ اب تک قریش کی طرف سے آپ کو کئی طرح کی تکلیفیں دی گئیں، بالخصوص سفرِ طائف کے موقع پر پیش آنے والی مصیبتیں اور الم بالکل تازہ تھے، ان کے بعد اسراء و معراج شریف جیسی عظیم الشان ضیافت(مہمان نوازی)کا اہتمام ہوا، جو اللہ پاک کی طرف سے آپ کی عزت و تکریم اور آپ کی ثابت قدمی پر انعام تھا۔ (3)معراجِ مصطفیٰ سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ آپ پر جو مصیبتیں اور پریشانیاں آئیں وہ ہرگز اس وجہ سے نہیں تھیں کہ معاذ اللہ آپ کے رب نے آپ کو چھوڑ دیا تھا یا آپ کا رب آپ سے ناراض ہو گیا تھا، بلکہ ان بڑی بڑی تکلیفوں کے بعد واقعۂ معراج1 اس بات کا
1 معجزۂ معراج کے بارے میں مزید معلومات کیلئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”فیضانِ معراج“ ملاحظہ فرمائیں۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن