30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سارے کے سارے مشرف باسلام ہو گئے۔ ان چھ خوش نصیبوں کے نام یہ ہیں: (1)حضرت عُقبہ بن عامر (2)حضرت اَسعَد بن زُرارَہ(3)حضرت عَوف بن مالک (4)حضرت رافع بن مالک(5) حضرت قُطبہ بن عامر (6)حضرت جابر بن عبداﷲ رضوانُ اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین
مدینہ پاک میں نورِ اسلام:
انہوں نے اپنی قوم کو دین کی دعوت دینے اور آئندہ سال شرفِ نیاز (ملاقات کا شرف) حاصل کرنے کا وعدہ کیا اور دل و دماغ کو نورِ اسلام سے منور کر کے اپنے وطن پہنچ گئے۔ وہاں پہنچ کر انہوں نے مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی غلامی کو سر کا تاج بنانے کی پوری داستان اپنی قوم کو بتائی اور انہیں بھی اسلام قبول کرنے کی دعوت دی۔ ان کی تبلیغ سے مدینہ شریف کے کئی لوگ اسلام لے آئے۔ 1
معراجِ مصطفیٰ کا معجزہ:
مشہور قول کے مطابق اسی سال یعنی اعلانِ نبوت کا گیارہواں سال اور(621 عیسوی) تھا، رجب شریف کی 27 تاریخ تھی، پیر کی سہانی رات تھی2 جب تمام نبیوں کے سردار، اللہ کے محبوب، جنابِ احمدِمجتبیٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو حالتِ بیداری میں جسمانی معراج ہوئی۔ اس سفر کا خلاصہ یہ ہے کہ آپ رات کے تھوڑے سے حصے میں جسمِ اقدس کے ساتھ پہلے بیت المقدس تشریف لے گئےجہاں تمام انبیائے کرام علیہم الصّلوٰۃُوالسّلام سے ملاقات فرمائی،نماز میں انبیا علیہم السّلام کی امامت کروائی، پھر وہاں سے آسمانوں، جنت و دوزخ، عرش و
1 دلائل النبوۃ لابی نعیم، ص178
2 مرآۃ المناجیح، 8/135
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع